Al-Risala · March 1977 · page 33

(ماخوذ از " الاسلام" صفحه ۳۷- ۲۳۴

الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۳۳

"فرانسی مفکر اینڈری مالرو نے کہا ہے کہ یورپ کا عروج ۱۴۵۰ء میں شروع ہوا۔ یہ دور پانچ سو برس تک رہا۔ ۱۹۳۹ء میں ماؤ کا برسرِ اقتدار آنا اس دور کے خاتمہ کا اعلان تھا۔ مغربی تہذیب جس طرح رومی تہذیب کے خاتمہ کے بعد پیدا ہوئی تھی، اسی طرح اب وہ کسی آنے والی تہذیب کے لئے جگہ خالی کر رہی ہے۔ (ٹائم، ۸ اپریل ۷۹ء)

مستقبل قریب میں مغربی تہذیب کا انہدام یقینی ہے۔ اس کے بعد ساری دنیا ایک فکری خلا سے دوچار ہوگی جس کو پُر کرنے کے لئے اس وقت کوئی قوم موجود نہیں ہے۔ چین اور روس بظاہر دورِ جدید کے طاقت در دیوین کرا بھہرے ہیں۔ مگر وہ اس خلا کو پُر نہیں کر سکتے ۔ اس کی وجہ ان کا اندرونی تضاد ہے۔ اشتراکی ڈکٹیٹر شپ جس نے ان ملکوں کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنے وسائل کو مخصوص میدانوں میں مرتکز کر کے طاقت در قوم بن جائیں، وہی اس میں مانع ہے کہ ان ملکوں میں کوئی فکری ارتقاء وجود میں آسکے۔ کلیت پسندانہ نظام کے تحت ٹیکنکل علوم ترقی کر سکتے ہیں، مگر فکری علوم ، جو قوموں کو امامت کا مقام دیتے ہیں، ان کی ترقی کے لئے آزاد فضا نا گزیر طور پر ضروری ہے جو اشتراکی نظام میں موجود نہیں ہوتی۔ اس کے بعد جاپان ہے۔ بلاشبہ جاپان نے صنعتی ترقی کے میدان میں معجز نما کارنامے دکھائے ہیں۔ مگر جاپان بنیادی طور پر ایک ٹیکنکل معاشرہ ہے اور مستقبل بعید تک یہ امید نہیں کہ وہ فکری حیثیت سے کوئی مقام حاصل کر سکے۔

مغربی قوموں کا انہدام ، صنعتی تہذیب کے نتائج سے مایوسی اور عمومی فکری خلا نے دین حق کے حاملین کو آج اس مقام پر کھڑا کر دیا ہے کہ اگر وہ بیدار ہو جائیں تو اسلام کو دوبارہ نوع انسان کی امامت کے مقام پر پہنچا سکتے ہیں اس اعلیٰ مقصد کے لئے جد و جہد میں جو واحد چیز رکاوٹ بن سکتی تھی، وہ جدید صنعتی دور میں وسائل کے اعتبار سے ان کا پیچھے ہو جانا ہے۔ تاہم قدرت نے تیل کے ذخائر کا تین چوتھائی حصہ ان کی زمین کے نیچے رکھ کر حیرت انگیز طور پر ان کی پس ماندگی کی تلافی کر دی ہے۔ آج مسلم دنیا ہر وہ اقتصادی قیمت ادا کر سکتی ہے جو دورِ جدید میں اسلام کے احیاء کی مؤثر جدوجہد کے لئے درکار ہے۔ خدا نے اپنے حصہ کا کام کر دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کے بندے اپنے حصہ کا کام کرتے ہیں یا نہیں"

(ماخوذ از " الاسلام" صفحه ۳۷- ۲۳۴

‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues

Printed page