زیادہ دودھ حاصل کیجئے
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۵۰
زرعی دور کے زمین دار صنعتی دور میں بے زمین ہوکر گء دل کے مریضوں کے لئے ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا مستقل میڈیکل یونٹ کان پور میں بنا ہے۔ ۲۴ نومبر ۱۹۷۶ء کو اتر پردیش کے وزیر اعلی شری نرائن دتّ تیواری نے اس کا افتتاح کیا۔ ۔ سنگھا نیا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اس تین منزلہ عمارت پر ۲۱ لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ یہ رقم اس کو جے کے ٹرسٹ نے فراہم کی تھی یہ ٹرسٹ شری لکشمی پت سنگھانیا (1974-1910) نے قائم کیا تھا جو ہندوستان کے بڑے صنعت کاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
یہ اس قسم کے دوسرے بے شمار واقعات میں سے نسبتاً ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ اس تازہ مثال کو ہم نے نے ۔
یہ واضح کرنے کے لئے دہرایا ہے کہ موجودہ زمانہ میں کیا تبدیلی ہوئی ہے۔ پچاس برس پہلے ملک کی اقتصادی بنیاد زراعت پر قائم تھی۔ مسلمانوں کے پاس بہت بڑی بڑی زمینیں بلکہ ریاستیں تھیں۔ قدیم اقتصادی نظام میں مسلمان ایک مستحکم حیثیت کے مالک تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص
‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues