شرعی قانون کی حکمتیں
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۱۸
نہ کاٹے جائیں تب بھی لوگوں کے ہاتھ پاؤں کٹنے رہے گیے اور دوسری صورت میں گھٹنے کی تعداد یقینی طور پر پہلی صورت سے کہیں زیادہ ہوگی جیسا کہ دنیا بھر کے تجربہ سے ثابت ہوا ہے۔
قطع ید کے حکم کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بس "چوری" کی واردات ہوئی اور فوراً آدمی کا ہاتھ کاٹ دیا گیا، انسانی زندگی میں کوئی واقعہ بے شمار عوامل کے تحت ہوتا ہے اس لئے کسی متعین واقعہ پر حکم لگانے کے لئے سارے پہلوؤں کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ حتیٰ کہ شریعت کا منشا یہ ہے کہ ایک قاضی کا معاف کرنے میں غلطی کر جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ سزا دینے میں غلطی کر جائے۔
چوری کی دو بڑی قسمیں ہیں ۔ ایک وہ جو مجرمانہ ذہنیت کے تحت کی جاتی ہے دوسری وہ جو ضرورت یا کسی سے کبھی صادر ہو جاتی ہے۔ دوسری قسم کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ مثلاً بھوک سے چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، اسی طرح باپ کا بیٹے کے مال سے یا بیٹے کا باپ کے مال سے لینے پر بھی نہیں۔ نابالغ اور غیر عاقل کا ہاتھ بھی نہیں کاٹا جائے گا۔ اسی طرح اور بہت سی صورتیں ہیں جن میں چوری کا واقعہ ہونے کے باوجود ہاتھ نہیں کاٹا جاتا۔ اسلام میں انسان کا اور اس کے ’’ہاتھ‘‘ کا جتنا احترام ہے کسی بھی دوسرے نظام میں اس سے زیادہ تصور نہیں کیا جاسکتا۔ مثال کے طور پر کوئی شخص ظلماً کسی کا ہاتھ کاٹ دے تو اس کو ایک انسان کے قتل کی دیت کا نصف (پچاس اونٹ) مقطوع الید کو دینا پڑتا ہے۔ پیغمبر اسلام کے پاس ایک بار ایک دیہاتی آیا، سلام کے بعد آپ نے اس سے مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا تو اس نے معذرت کی اور کہا کہ میرا ہاتھ موٹا کام کرنے کی وجہ سے سخت و درشت ہوگیا ہے۔ آپ نے بڑھ کر اس کے ہاتھ کو چوم لیا اور فرمایا: جو ہاتھ محنت کی کمائی سے سخت ہو جائے، اس ہاتھ کو اللہ اور رسول بہت پسند کرتے ہیں۔ بطرس بن بولس بستانی مارونی (۱۸۸۳ - ۱۸۱۹) بستان کا ایک عیسائی عالم تھا۔ وہ عربی، سریانی، لاطینی، اطالوی، انگریزی، عبرانی، یونانی زبانیں جانتا تھا۔ فلسفہ، علم الہیات، قانون، تاریخ، جغرافیہ اور حساب کی تعلیم حاصل کی ۔ اس نے امریکی عیسائیوں کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر تو رات کا ترجمہ کیا۔ المدرسۃ الوطنیہ کے نام سے ایک اسکول قائم کیا۔ یہ مدرسہ اتنا مقبول ہوا کہ شام، مصر، آستانہ، یونان اور عراق تک کے طلبہ اس میں تحصیل علم کے لئے آتے تھے۔ اس نے قاموس المحیط کے نام سے جدید طرز کا عربی لغت لکھا۔ قطره المحیط کے نام سے ایک انسائیکلو پیڈیا لکھنی شروع کی۔ چھ جلدیں شائع کر سکتا تھا کہ اس کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد اس کے لڑکے سلیم نے ساتویں اور آٹھویں جلدیں شائع کیں ۔ نویں جلد کو ترتیب دیتے ہوئے اس کا بھی انتقال ہو گیا ۔ اس کے بعد دوسرے بیٹوں نے نویں جلد مکمل کی ۔ اس کے بعد بطرس بستانی کے بھائی سلیمان بستانی نے دسواں اور گیارھواں حصہ لکھا۔ ایک نام کو پشت در پشت آگے بڑھانے کا یہ طریقہ اس کی کامیابی کی سب سے زیادہ یقینی ضمانت ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues