زیادہ دودھ حاصل کیجئے
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۴۶
جاسكتا۔ مگر موجودہ زمانہ میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں کہ علماء کو اپنے سابقہ خیال پر نظر ثانی کرنی پڑی۔ حتیٰ کہ موت اور دوسری دنیا کے مسئلہ کا سائنسی مطالعہ کرنے کے لئے موجودہ زمانہ میں ایک مستقل علم وجود میں آگیا ہے۔ خصوصاً امریکہ میں اس موضوع پر زبردست تحقیقات ہورہی ہے اور اس کے نتائج کتابوں اور رپورٹوں کی شکل میں شائع کئے گئے ہیں۔ جو امریکی علماء اس موضوع کی تحقیق میں لگے ہوئے ہیں۔ ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: لیڈی ڈاکٹر الزبتھ کیوبلر روز ڈاکٹر دانیال فریڈم ڈاکٹر رابرٹ گین ڈاکٹر چارلس گر فیلڈ ڈاکٹر کارس اوستس ڈاکٹر رابرٹ ڈین ڈی کیسل پروفیسر ایلینڈور ہر الڈسن پروفیسر آئن سٹیون سن جو تجربات اور مشاہدات جدید انسان کو موت کے بعد زندگی کو بطور واقعہ ماننے پر مجبور کر رہے ہیں، ان میں سے ایک "مرے ہوئے شخص کی دوبارہ واپسی" ہے۔ ایسے بہت سے واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں جب کہ ایک ایسا شخص جس کو طبی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا وہ دوبارہ اس دنیا میں واپس آگیا اور حاضرین کو ایسے تجربات بتائے جو دوسری دنیا کی موجودگی کا ثبوت دے رہے تھے۔ مثلاً اپنے مرے ہوئے رشتہ داروں سے ملاقات۔ عام مشاہدہ ہے کہ آدمی نزع کے وقت اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو پکارنے لگتا ہے۔ اس وقت اگرچہ وہ غشی کے عالم میں ہوتا ہے، پاس بیٹھے ہوئے زندہ لوگوں کی اسے خبر نہیں ہوتی۔ مگر مرے ہوئے اعزہ او دوستوں کو وہ اس طرح آواز دیتا ہے جیسے وہ انہیں دیکھ رہا ہو۔ جیسے وہ اس کے قریب کھڑے ہوں اور اس کو اگلی دنیا میں لے جانے کے لئے اس کے پاس آگئے ہوں۔ کہا جاتا ہے کہ جب آدمی اپنے مرے ہوئے اعزہ کو پکارنے لگے تو سمجھنا چاہئے کہ اس کا آخر وقت آگیا۔
۵۰ سالہ ڈاکٹر روز نے ایک ہزار سے زیادہ ایسے کیا موت کے بعد بھی زندگی ہے“ اس سوال نے آج کل نئی وسعت اختیار کرلی ہے۔ امریکہ کے ماہرینِ نفسیات اس سوال کی سائنسی تحقیق کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ جن کی ”طبی موت“ واقع ہو چکی تھی، ان کو نئے طریقوں سے از سر نو زندہ کیا گیا اور ان سے انٹرویو لئے گئے۔ حیرت انگیز بات ہے کہ موت کے تجربہ کے بارے میں ہر ایک نے ملتی جلتی باتیں کہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں ایسا محسوس ہوا گویا ہماری روح جسم سے نکل کر باہر تیر رہی ہے۔ وہ ایسے لوگوں سے بھی ملے جو ان سے پہلے مر چکے تھے، وغیرہ بین الاقوامی شہرت کی خاتون محقق ڈاکٹر راس کا کہنا ہے کہ تجربات نے غیر مشتبہ طور پر ثابت کر دیا ہے کہ موت کے بعد آدمی زندہ رہتا ہے۔ کچھ دوسرے لوگ ابھی شبہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر موڈی نے ایک کتاب اس موضوع پر لکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تجربات داخلی نوعیت کے ہیں اور سائنسی ثبوت کے معیار کو نہیں پہنچتے۔ اس مسئلہ پر امریکہ میں کثرت سے کتابیں چھپ رہی ہیں اور کانفرنس اور سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں۔ الرّسالہ جنوری ۱۹۷۷ء رچ مہینہ کی سرگزشت، باحیات بید ۴م
‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues