زیادہ دودھ حاصل کیجئے
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۴۷
لوگوں کا قریب سے مشاہدہ و مطالعہ کیا جو عالم نزع میں گرفتار تھے اور گویا موجودہ دنیا اور اگلی دنیا کے درمیان پہنچ چکے تھے۔ ان لوگوں نے انھیں بتایا کہ نزع کی حالت میں ان کے کئی ایسے دوست اور رشتہ دار ان کے پاس آئے جو پہلے مر چکے تھے، تاکہ سفر آخرت کے وقت ان کی امداد کر سکیں‘ یہ لوگ اگر اس دنیا میں اپنے بدن کے کسی عضو سے محروم تھے تو نزع کی حالت میں انھیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کا بدن ہر لحاظ سے مکمل ہے۔ مثلاً جو شخص لنگڑا تھا اس کو محسوس ہوا کہ اس کے دونوں پاؤں صحیح اور سالم موجود ہیں۔
اسی طرح خواب نے بھی زندگی بعد موت کے بارے میں تجرباتی ثبوت فراہم کیا ہے۔ ایسے متعین واقعات علم میں آئے ہیں جب کہ ایک شخص کی ملاقات خواب میں کسی مردہ شخص سے ہوئی اور اس نے خواب دیکھنے والے کو بعض ایسی تفصیلات اور معلومات بہم پہنچائیں جن سے صرف مرا ہوا شخص ہی باخبر ہو سکتا تھا۔
ڈاکٹر کیسل نے شمالی کیرولینا کے ایک امیر شخص کے بارے میں بتایا کہ اس کے چار بیٹے تھے۔ وہ کسی بات پر تین لڑکوں سے ناراض ہو گیا اور ایک وصیت نامہ کے ذریعہ اپنے ان تین لڑکوں کو جائداد میں حصہ دار بننے کے حق سے محروم کر دیا۔ جب وہ مر گیا تو اس کے جلد ہی بعد اس کے چوتھے لڑکے نے خواب میں اپنے باپ کو دیکھا جس کو از روئے وصیت تمام جائداد مل رہی تھی۔ خواب میں اس کے باپ نے اپنی پسندیدہ برساتیوں میں سے ایک اس کوٹ کو جو اس نے خواب کے دوران پہن رکھا تھا، نکالا اس کی اندرونی جیب میں ہاتھ ڈالا۔ اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے دیکھا کہ جیب میں باپ کے ہاتھ کا لکھا ہوا ایک وصیت نامہ موجود تھا۔ اس پر گواہوں کے دستخط بھی تھے۔ اس کے تحت پچھلی وصیت کو منسوخ کرتے ہوئے بقیہ تینوں لڑکوں کو بھی حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنے حصہ کی جائداد وصول کر سکتے ہیں۔ باپ نے موت سے تھوڑی دیر پہلے جائداد کی وراثت کے بارے میں اپنا فیصلہ بدل لیا تھا۔ اس نے دوبارہ اپنا وصیت نامہ تیار کرایا اور اس کو مکمل کر کے اپنے کوٹ کی اندرونی جیب میں ڈال لیا۔ پھر اس سے پہلے کہ اپنے تمام لڑکوں کو اس تبدیلی فیصلہ سے آگاہ کرنے ، انتقال کر گیا۔
اسی طرح ایک عورت کا واقعہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران وہ مکمل طور پر بے ہوش تھی ۔ مگر بعد کو اس عورت نے ڈاکٹروں کی ایک سرجیکل غلطی سے آگاہ کیا جس کو فوراً درست کیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران آپریشن کرنے والا عملہ جو گفتگو کر رہا تھا، اس کا کچھ حصہ بھی اس نے انچارج کے سامنے دہرایا اور عملہ نے اس کی تصدیق کی ۔
ڈاکٹر گریفیلڈ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک بوڑھی عورت کا معائنہ کر رہا تھا۔ یہ عورت ہڈی کے کینسر کی مریض تھی ۔ اس کی حالت بہت خراب ہو رہی تھی۔ ہم نے مریضہ کے درد کو دور کرنے کی جتنی تدبیریں کیں سب بے سود ثابت ہوئیں۔ اچانک ایسا محسوس ہوا جیسے اس برسا تی اوڑھ رکھی تھی، وہ سراپا احتجاج دکھائی دیتا تھا اور دورانِ گفتگو بار بار برسا تی نما کوٹ کی اندرونی جیب کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔ نیند کھلی تو لڑکے نے اپنے باپ کی کو بہت افاقہ ہو گیا ہو۔ میں نے عورت سے اس کی اچانک تبدیلی کے بارے میں پوچھا۔ اس نے بتایا کہ ابھی اس کی مردہ ماں اس سے ملنے آئی تھی اور اس کو بتا گئی ہے کہ بہت
‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues