Al-Risala · September 1977 · page 31

جدید فلکیات

الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۳۱

وجود میں آئی جس کا مقصد تھا آسمانی اجسام سے آنے والی ریڈیائی لہروں کا مطالعہ کرنا۔ آج زمین پر متعدد ایسی رصد گاہیں وجود میں آچکی ہیں جہاں پلیٹ کی وضع کے بہت بڑے بڑے اینٹینا لگے ہوئے ہیں۔ یہاں عالم بالا سے آنے والی ریڈیائی لہروں کو وصول کیا جاتا ہے اور ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

مزید مطالعہ کے بعد معلوم ہوا کہ ریڈی ایشن کی اور بھی قسمیں ہیں۔ ایکس ریز، الٹرا دائلٹ ریز، انفرا ریڈ ریز وغیرہ، یہ لہریں جو اوپر سے آتی ہیں، زمینی فضا میں جذب ہو جاتی ہیں، تاہم خلائی دور سے پہلے انسان کو اس کا علم نہ تھا۔ آج مصنوعی سیارے مختلف قسم کے آلات سے لیس ہو کر زمین کے گرد گھوم رہے ہیں اور اس قسم کی لہروں کو اخذ کر کے انسان کو ان سے باخبر کر رہے ہیں۔ اس طرح نئے نئے ذیلی علوم وجود میں آرہے ہیں مثلاً ایکس رے اسٹرا نومی، الٹرا وائلٹ رے اسٹرا نومی موجودہ صدی کی تیسری دہائی میں امریکی فلکیات داں ہبل (EDWIN P. HUBBLE) نے ماؤنٹ ولسن (کیلی فورنیا) کی ایک سو انچ قطر کی دوربین کو استعمال کر کے دریافت کیا کہ کائنات پھیل رہی ہے جیسے کسی غبارے میں ہوا بھری جائے اور وہ پھیلتا چلا جائے فلکیاتی اصطلاح میں اس کو ریڈ شفٹ (RED SHIFT) کہا جاتا ہے۔

مگر اس پھیلنے کی وجہ کیا ہے۔ بلجیم کے سائنسداں لیمائٹر (ABBE GEORGES LEMAITRE) نے ۱۹۲۷ء میں اس کا ایک جواب دیا۔ اس نے کہا کہ بہت پہلے کائنات کی ابتداء میں پوری کائنات کا مادہ ایک نہایت منجمد ٹکڑے کی صورت میں تھا اس کو اس نے سپراٹیم (SUPERATOM) کا نام دیا۔ اس کے بعد یہ سپرائٹم پھٹا۔ اس کا مادہ چاروں طرف پھیلنا شروع ہوا۔ لمبے زمانوں کے بعد مادہ کا یہ طوفان کہکشاؤں، ستاروں اور سیاروں کی شکل میں جمع ہو گیا اس انفجار کو اب بگ بینگ (BIG BANG) کہا جاتا ہے۔ کائنات کا آخری انجام کیا ہے فلکیات داں قیاس کر رہے ہیں کہ کائنات کا پھیلاؤ دھیرے دھیرے کم ہو گا۔ اس کے بعد رک جائے گا اور اس کے بعد سکڑنا شروع ہو گا اس مفروضہ کے مطابق کائنات کا آخری انجام یہ ہو گا کہ وہ دوبارہ سمٹ کر ایک سپرائٹم کی صورت اختیار کر لے گی۔ اگر چہ ان دونوں عملوں میں اربوں ملین سال لگ جائیں گے۔

پرنسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر و ہیلر (JOHN WHEELER) نے حساب لگایا ہے کہ کائنات بالآخر سکڑ کر بلیک ہول کی صورت

‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues

Printed page