جدید فلکیات
الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۳۲
میں منجمد ہو جائے گی اور پھر پھٹ جائے گی۔ اور دوبارہ پھیلنے کا وہی عمل شروع ہو گا۔ جو آغاز میں اس کے ساتھ ہو چکا ہے۔
۱۹۷۴ء میں برطانی فلکیات دانوں نے اپنے مطالعہ کے دوران پایا کہ بالائی خلا میں انرجی کا انشقاق (BURSTS) ہورہا ہے۔ یہ انشقاق اتنا زیادہ معین وقت پر ہوتا تھا کہ انھوں نے قیاس کیا کہ کسی دوسری تہذیب (CIVILIZATION) کے ارادی عمل کا نتیجہ ہے جو خلا میں کسی مقام پر انسان کے علاوہ پائی جاتی ہے۔ ان سے جو ریڈیائی لہریں آرہی تھیں ان میں اتنی زیادہ صحت تھی کہ بلین کے بقدر ان سے گھڑی کو صحیح کیا جا سکتا تھا بعد کو علماء فلکیات نے یہ رائے قائم کی کہ یہ ریڈیائی لہریں ایک نئے قسم کے ستاروں سے آرہی تھیں جن کو نیو ٹران اسٹار کا نام دیا گیا۔ انھیں ستاروں کا دوسرا نام پلسار ہے۔
رابرٹ ایم جمیلنگ کا خیال ہے کہ بلیک ہول دراصل وائٹ ہول ہیں جو ہماری ایک پڑوسی کائنات (NEIGHBORING UNIVERSE) میں واقع ہیں۔ اس کا خیال ہے کہ کائنات کے آخری انشقاق کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمام اجرام مل کر ایک کائناتی بلیک ہول کی صورت اختیار کر لیں گے اور پھیلاؤ اور انجماد اور انشقاق کا ایک نیا عمل شروع ہوگا۔
کو ٔیسار (QUASARS) کا معاملہ اس سے بھی زیادہ عجیب ہے۔ تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اجرام تمام دوسرے ستاروں سے بہت زیادہ بعید فاصلے پر واقع ہیں۔ اس کے باوجود وہ دکھائی دیتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بہت بڑی تعداد میں روشنی خارج کر رہے ہیں۔ تقریباً۔ امین ملین سورج کے برابر ۔ اب تک ۲۰۰ کو ٔیسار دریافت ہو چکے ہیں۔ ممکن ہے کہ زمین سے ان کا فاصلہ ۱۲ ہزار ملین سال نور ہو۔ اس سے مراد وہ فاصلہ ہے جو روشنی بارہ ہزار ملین سال میں طے کرے جب کہ وہ ۱۸۶۲۰۰ میل فی سکنڈ کی رفتار سے سفر کر رہی ہو ! بعض علماء کا خیال ہے کہ کو ٔیسار شاید کائنات کا آخری کنارہ ہو اور شاید وہ سب سے قدیم آسمانی اجسام ہوں۔ ہمارے معلوم طبیعی قوانین کے تحت ان ناقابل قیاس اجرام کی توجیہہ نہیں ہوتی۔ وہ کہتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ طبیعیات کے نئے قوانین دریافت کیے جائیں جو نئے دریافت شدہ حالات پر چسپاں ہو سکیں۔
کائناتی شواہد کی توجیہہ کے لیے نئے طبیعی قوانین کی ضرورت کا اظہار کر کے جدید سائنس داں دراصل اسی بات کو دہرا رہے ہیں جو اس سے پہلے نیوٹن نے کہی تھی : ” سیاروں کی گردش کی توجیہہ کے لیے صرف معلوم فلکیاتی قوانین کا حوالہ کافی نہیں
‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues