Al-Risala · September 1977 · page 47

احکام الجمعہ

الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۴۷

احکام الجمعہ

از مولانا عبدالرحیم ٹڈیڈی صفحات ۵۶، قیمت: ایک روپیہ پتہ: مدرسہ احیاء العلوم، ٹڈیڈی، ضلع گوڑگاؤں (براستہ پونا ہانہ) اس کتاب میں جمعہ اور نماز جمعہ کے مسائل پر مفصل بحث کی کہی ہے اور حضرات مفتیانِ عظام کے فتاوی شامل کر دیے ہیں۔ آغاز کتاب میں مولانا محمد میاں صاحب مرحوم کی رائے حسب ذیل الفاظ میں درج ہے : "احقر محمد میاں نے یہ رسالہ پڑھا۔ مولانا عبدالرحیم صاحب (ٹڈیڈی) نے جس جذبہ سے یہ رسالہ لکھا ہے وہ قابلِ قدر ہے جو باتیں اس میں لکھی گئی ہیں ان کے حوالے درج ہیں جو صحیح ہیں۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی محنت اور لگن کو قبول فرمائے اور اس کے بہتر نتائج ظاہر ہوں ۔ “ الاستغفارات المنقذة من النار باهتمام مولانا محمد سراج الدین گنگوری صفحات ۴۹، قیمت ۲/۵۰ روپے پتہ : مدرسہ رحیمیہ اسلامیہ عربیہ، درگاہ صاحب خانہ پیر قصبہ پہاڑی، ضلع بھرت پور، راجستھان اس کتاب میں توبہ، استغفار کے فضائل اور ہفتہ کی سات منزلیں درج ہیں۔ یہ کتاب مدت سے نایاب تھی مولف نے کوشش کر کے اس کو حاصل کیا اور اس کو عمدہ کتابت اور آفسیٹ کے ساتھ شائع کیا ہے۔

ڈاکٹر مسلمہ خانم

آپ کو ڈاکٹر کی ضرورت نہیں ہوگی ایک شخص نے ایک دیہاتی آدمی کو دیکھا ساٹھ سال سے زیادہ عمر ہونے کے باوجود وہ خوب تندرست اور سرگرم دکھائی دیتا تھا "آپ کی صحت کا راز کیا ہے؟ " اس نے پوچھا۔ دیہاتی کا جواب یہ تھا:

"میرے من میں جب بھی ایسا ہوتا ہے کہ کھاؤں یا نہ کھاؤں تو میں ہمیشہ نہ کھاؤں کو ترجیح دیتا ہوں"

یہ بات جو ایک دیہاتی ان پڑھ نے بتائی، یہی بات سقراط نے ان لفظوں میں گئی تھی ”اس وقت تک نہ کھاؤ جب تک تم بھوک سے بے تاب نہ ہو جاؤ۔ “ غذاہی میں انسان کی طاقت ہے مگر یہ بھی ایک واقعہ ہے کہ غذاہی آدمی کی ساری بیماریوں کی جڑ ہے۔ غلط خوراک یا ناقص خوراک جتنی مضر ہے اتنی ہی مضر یہ بات بھی ہے کہ آدمی بھوک کے بغیر کھائے یا ضرورت سے زیادہ اپنے پیٹ کو بھرے۔ صحت کا راز ایک لفظ میں صرف یہ ہے: ”صحیح خوراک معتدل مقدار میں“ اگر آدمی صرف اس ایک اصول کو پوری طرح پکڑلے تو اس کو زندگی بھر ڈاکٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues

Printed page