Al-Risala · September 1977 · page 8

مینیجر

الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۸

Islamic World Enforces Shariat To Fight Crime & Uphold Morality شریعت کے نفاذ کا نیا رجحان الجزائر کے مشہور عالم اور مفکر مالک بن نبی (۱۹۰۵ء-۱۹۷۳ء) کی تمام تصنیفات فرانسیسی زبان میں ہیں کیوں کہ وہ اپنی مادری زبان (عربی) میں عمدہ اظہار خیال پر قادر نہ تھے۔ یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پچھلی صدیوں میں مسلم ممالک پر مغربی قوموں کے غلبہ نے کس طرح حالات کو بدل ڈالا تھا۔ سترھویں صدی میں پرتگالی عالم اسلام کے ساحلی علاقوں پر قابض ہوگئے۔ ہالینڈ نے جزائر شرق الہند پر غلبہ حاصل کر لیا۔ انیسویں صدی تک تقریبا تمام اسلامی دنیا مغربی قوموں کے قبضہ میں جاچکی تھی۔ ۲۰ ویں صدی کے آغاز میں عثمانی خلافت کے سقوط کے بعد یہ عمل اپنی آخری انتہا کو پہنچ گیا۔

عالم اسلام پر مغرب کا یہ غلبہ ایک ہمہ گیر غلبہ تھا جس نے زبان، تہذیب، طرزِمعیشت ہر چیز کو بدلنا شروع کر دیا۔ اس کی زد قانون پر بھی پڑی۔ ہندوستان میں ۷۱ء تک چور کا ہاتھ کاٹا جاتا تھا۔ مگر انگریزوں نے اولاً متوازی عدالتیں قائم کیں اور بالآخر انیسویں صدی کے وسط تک تمام سابق قوانین کو بدل دیا گیا۔ صرف نکاح د طلاق جیسے معاملات شخصی قانون کی حیثیت سے باقی رہ گئے ۔ اسی طرح مصر میں ابتداء " المحاكم المختلطة " قائم کی گئیں۔ ۱۸۸۲ء میں جب انگریز مصر کے اندر قابض ہوئے تو بہت جلد انھوں نے شخصی احوال کو چھوڑ کر تمام امور میں مغربی قانون کو رائج کر دیا۔ یہی صورت کم و بیش دوسرے مسلم ممالک میں پیش آئی۔

دوسری جنگِ عظیم کے بعد مغرب کا سیاسی اقتدار ختم ہوگیا۔ تاہم صورت حال میں کوئی خاص فرق واقع نہیں ہوا۔ کیونکہ مغرب کا اقتصادی غلبہ شدید تر شکل میں مسلم ملکوں کے اوپر موجود تھا، جو اگر براہ راست نہیں تو بالواسطہ طور پر، اسلامی شریعت کے احیا میں مانع تھا۔ پچھلے دس برسوں میں صورت حال میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ پٹرول کی قدرتی دولت نے اکثر مسلم ملکوں کو اس حد تک مالا مال کر دیا ہے کہ اب انھیں کسی کے چشم و ابرو کی طرف دیکھنے ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ خود مغربی دنیا اپنی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے مسلم ملکوں کی محتاج ہو گئی ہے۔ اس صورت حال نے مسلم اقوام میں خود اعتمادی کا نیا رجحان پیدا کر دیا ہے۔ وہ دبائو اور مرعوبیت کے دور سے نکل کرنے بھر بھروسہ کے ساتھ اپنے مذہب اور تہذیب کی طرف دیکھنے لگے ہیں۔ اس نئی صورت حال کے نتائج میں سے ایک نتیجہ یہ ہے کہ اسلامی شریعت کے حامیوں میں نیا حوصلہ پیدا ہو گیا ہے۔ اکثر ملکوں میں اسلامی قانون کو دوبارہ زندہ کرنے کے چرچے ہو رہے ہیں۔ اسلامی قانون کے نفاذ کی خبریں عالمی اخبارات کی سرخیوں میں جگہ پانے لگی ہیں۔ ایک امریکی میگزین (ٹائم) نے سعودتی عرب کی ایک تصویر چھاپی ہے جس میں چوری کے جرم میں ایک شخص کا ہاتھ کاٹا جا رہا ہے۔ قطع ید کے قرآنی حکم کو

‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues

Printed page