Al-Risala · September 1977 · page 14

Winston S. Churchill,

الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۱۴

تھے اور فوٹو گرافر اس انتظار میں تھا کہ بغیر آنسوؤں کا کوئی لمحہ ملے تو شاٹ لے سکے۔

وائٹر گیٹ سکینڈل کے متعلق ٹیپ ریکارڈنگ جس نے نکسن کی صدارت کو ختم کیا، اگر نکسن چاہتے تو اس کو ضائع کر سکتے تھے۔ ایسی صورت میں ان کی صدارت خطرہ میں نہ پڑتی۔ مگر صدر نکسن کو یہ لالچ تھا کہ صدارت کے بعد اس ٹیپ کو فروخت کر کے وہ معقول رقم حاصل کر سکتے ہیں، مگر ان کی یہ امید پوری نہیں ہوئی۔ ٹیپ ریکارڈنگ لوگوں کے علم میں آگئی اور نکسن کی صدارت ایسے بھو نچال کا شکار ہوئی کہ علیحدگی کے سوا ان کے لئے کوئی چارہ نہ رہا۔

وائٹر گیٹ اسکینڈل کے انکشاف سے پہلے رچرڈ نکسن اتنا زیادہ پریشان تھے کہ نیم پاگل ہو گئے تھے۔ وہ وائٹ ہاؤس میں روتے رہتے۔ انہوں نے خودکشی کا ارادہ کر لیا تھا۔ اگر چہ سخت نگرانی کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔

آخری ایام THE FINAL DAYS نامی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ:

AS THE END NEARED, NIXON ASKED SECRETARY OF STATE HENRY KIS- SINGER TO KNEEL AND PRAY WITH HIM, SAYING:

"YOU ARE NOT A VERY ORTHODOX JEW AND I AM NOT AN ORTHODOX QUACKER, BUT WE NEED TO PRAY."

Daily American (Rone) 27.3.1976 جب صدارت کا خاتمہ قریب آگیا، نکسن نے سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ ہنری کسنجر سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ خدا کے آگے جھکیں اور دونوں مل کر دعا کریں۔ نہ تم زیادہ پکے یہودی ہو نہ میں زیادہ پکا عیسائی۔ مگر اس وقت ہم کو ضرورت ہے کہ ہم دعا کریں“، نکسن نے کہا اور عیسائی طریقِ عبادت کے مطابق جھک کر دعا کرنے لگے۔ ۴۔ روس میں اشتراکی انقلاب اکتوبر ۱۹۱۷ء میں آیا۔ اس طرح اس انقلاب پر اب پورے ساٹھ سال گزر چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ۲۵ کروڑ دو سوڈ شہریوں میں ۲۱ کروڑ ایسے لوگ ہیں جو اکتوبر انقلاب کے بعد پیدا ہوئے ہیں، دوسرے لفظوں میں ایسے سماج میں جس میں حکومتِ روس کے دعوے کے مطابق، قدیم مذہبی نظام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اشتراکی نظریہ کے مطابق مذہب، سرمایہ داری نظام کا ضمیمہ تھا۔ سرمایہ داری نظام کے خاتمہ کے بعد قدرتی طور پر اس کے ضمیمہ کو بھی ختم ہو جانا چاہئے ۔ روسی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے سرمایہ داری نظام کو روس سے ختم کر دیا ہے۔ مگر حیرت انگیز بات ہے کہ مذہب اب بھی وہاں زندہ ہے۔ حتیٰ کہ روس کی جدید نسل میں دوبارہ مذہب پروان چڑھ رہا ہے۔

اس سلسلہ میں ایک دل چسپ واقعہ وہ ہے جو ۱۹۷۷ء میں ہندوستان میں پیش آیا۔ ایک روسی جہاز (ILYUSHIN JET) ہندوستان میں مغربی بنگال کی فضا پر اتر رہا تھا کہ اس کا انجن خراب ہو گیا ہوا باز کی ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور جہاز زمین پر گر پڑا۔ ہوا باز سمیت سارے مسافر جل کر ختم ہو گئے ۔

چونکہ یہ حادثہ ہندوستان کی سرزمین پر ہوا تھا اس لئے بین الاقوامی قانون کے مطابق ہندوستان کو اس کی تفتیش کرنی تھی۔ ہوائی جہازوں کا قاعدہ ہے کہ اس میں آواز ریکارڈ کرنے والی ایک خود کار مشین رکھی جاتی ہے جس کو عام طور پر (BLACK BOX) کہتے ہیں۔ یہ

‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues

Printed page