Al-Risala · September 1977 · page 15

PETER SAVE US

الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۱۵

بلیک باکس ہواباز اور کنٹرول ٹاور کے درمیان گفتگو کو ریکارڈ کرتا رہتا ہے۔ اس کو ہوائی جہاز کی دم میں رکھا جاتا ہے تا کہ ہوائی جہاز کے جلنے کے بعد بھی وہ بچ سکے۔

ہندوستانی افسروں نے ہوائی جہاز کے ملبے سے اس بلیک باکس کو حاصل کیا۔ جب اس جنس کا ٹیپ بجایا گیا تا کہ اس سے تفتیش میں مدد لی جاسکے تو معلوم ہوا کہ بالکل آخری لمحات میں روسی ہواباز کی زبان سے جو لفظ نکلا وہ یہ تھا:

PETER SAVE US

(سینٹ پیٹر ہم کو بچا) واضح ہو کہ پیٹر یا پیٹرس حضرت عیسیٰ ؑ کے بارہ حواریوں میں سے ایک تھے اور عیسائیوں کے یہاں بڑے بزرگ مانے جاتے ہیں۔ ۵۔ کون جانتا تھا کہ سٹالن کی اپنی لڑکی سویتلانہ SVETLANA ALLILUYEVA اس کے بعد عیسائی مذہب قبول کرلے گی۔ سویتلانہ اشتراکی دنیا سے مایوس ہو کر ہندوستان آئی تھی ۔ ہو سکتا تھا کہ وہ کسی ہندوستانی مذہب میں پناہ لے۔ مگر ہمارے حکمرانوں کے لئے اس کا یہاں رہنا مندر روس دوستی کے خلاف معلوم ہوا۔ چنانچہ مجبور ہو کر وہ یورپ چلی گئی، اور وہاں عیسائیت کا اختیار کر لیا۔

ONLY ONE YEAR سویتلانہ اپنی کتاب (صرف ایک سال) میں لکھتی ہے کہ میں ماسکو ہی میں غیر مطمئن تھی اور اپنے قلب کی تسکین کے لئے کوئی چیز ڈھونڈ رہی تھی۔ وہ چیز مجھے بائبل کے ان جملوں میں مل گئی:

خداوند میری روشنی اور میری نجات ہے مجھے کس کی دہشت۔

خداوند میری زندگی کا پشتہ ہے، مجھے کس کی ہیبت۔

خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو۔

میرا دل نہیں ڈرے گا۔

خواہ میرے مقابلہ پر جنگ برپا ہو۔

تو بھی میں خاطر جمع رہوں گا۔

زبور : ۲۷

۶۔ آج کے روس میں اس کیفیت کے ابھرنے کے شواہد کثرت سے مل رہے ہیں۔ سولژننتسین اور سخاروف کی روحانی کش مکش کی ایک علامت ہیں۔ سولژننتسین کو اگر نوبل انعام حاصل کرنے کی اجازت ملی ہوتی تو وہ اس رقم کو روسی عوام کے لئے ایک گرجا تعمیر کرنے میں صرف کرتا۔ سولژننتسین کے ایک قریبی دوست ویلٹری پیلی نے پوچھا گیا کہ روسی سلطنت کا سب سے کمزور پہلو کیا ہے۔ اس نے بلا ترد د جواب دیا: THE HUNGER OF ORDINARY PEOPLE FOR MORAL AND SPIRITUAL TRUTH عام انسان کی یہ بھوک کہ وہ اخلاقی اور روحانی سچائی کو پاسکے“ جو شخص گھمنڈ اور عصبیت جیسی نفسیاتی پیچیدگیوں میں مبتلا ہو وہ کبھی سچائی کو دیکھ نہیں سکتا، خواہ وہ کتنی ہی کھلی شکل میں اس کے سامنے رکھ دی گئی ہو۔ سچائی کو پانے کے لئے سچائی کا طالب ہونا ضروری ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues

Printed page