Al-Risala · February 1977 · page 461

صنعتی نظام کا تضاد

الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۴۶۱

پیچھے برطانوی اور امریکی استثمار کے مقاصد کا مرہونہ ہیں (۱۵۷)

رابطۂ عالم اسلامی (مکہ) نے دوسو صفحات پر مشتمل ایک عربی کتاب شائع کی ہے جس کا نام ہے : لماذا اسلمنا (ہم نے اسلام کیوں قبول کیا) اس کتاب میں موجودہ زمانہ کے ۴۴ نومسلموں نے خود اپنے قلم سے اپنے حالات لکھے ہیں۔ ان میں سے چند جاپانی ہیں۔ ان لوگوں نے نہایت شدت اور یقین کے ساتھ اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ جاپان میں اسلام کی اشاعت کے غیر معمولی امکانات ہیں۔ علی محمد موری جاپانی لکھتے ہیں کہ جاپان جغرافی طور پر روس اور امریکہ کے درمیان پایا جاتا ہے اس لئے دونوں بلاک جاپانی قوم کے اندر اپنے اثرات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر دونوں میں سے کوئی بھی کامیاب نہیں۔ کیوں کہ جاپان کے روحانی سوال کا جواب ان میں سے کسی کے پاس نہیں ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپانی نوجوانوں میں نئے آدرش کی تلاش کا جذبہ شدت سے ابھرا۔ اس موقع سے عیسائی مبلغین نے فائدہ اٹھایا اور جاپان کی نئی نسل میں عیسائیت پھیلنے لگی۔ مگر بہت جلد وہ اس سے متوحش ہو گئے۔ کیونکہ انہیں محسوس ہوا کہ عیسائی مشنریوں کے عمر میتا جاپانی جنھوں نے جاپانی زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا ہے، لکھتے ہیں کہ جاپان میں اسلام کے لئے ایک عظیم مستقبل ہے، جاپانی قوم سچے دین کی پیاسی ہے وہ کسی مذہبی تعصب میں بھی گرفتار نہیں۔ اس لئے اگر اس کے سامنے دین فطرت کو پیش کیا جائے تو وہ بہت تیزی سے اس کی طرف بڑھے گی ۔ انھوں نے دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے افراد کو جاپان بھیجیں جو اس قوم کو خدا کا سچا پیغام پہنچا سکیں ۔ (۱۵۸) محمد سلیمان تاکی نوشی جاپانی لکھتے ہیں کہ جاپان کے موجودہ حالات اسلام کی اشاعت کے لئے انتہائی موزوں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپان مادی ترقی کی انتہا پر پہنچ کر روحانی مایوسی سے دوچار ہے۔ کیونکہ یہ ترقی ہاں اس کی روح کو تسکین نہ دے سکیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ جاپان میں مناسب انداز سے اسلام کی اشاعت کی جائے تو صرف دو تین نسلوں میں سارے ملک میں اسلام پھیل جائے۔ اور اگر ایسا ہو جائے تو یہ شرق اقطعی میں اسلام کی عظیم نصرت کے ہم معنی ہوگا اور بالآخر ساری نوع انسانی تک اس کے اثرات پہنچیں گے (۱۵۹)

ہر پیدا ہونے والا فطرت الہی پر پیدا ہے۔ معبود کی طلب انسان کی پیدائشی ساخت میں اس طرح شامل ہے کہ اس کو کسی طرح اس سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔ اس فطری طلب پر موجودہ زمانہ میں مزید یہ اضافہ ہوا ہے کہ مادی تہذیب سے مایوسی سے ساری دنیا میں ایک نئی تلاش کا جذبہ اظہار دیا ہے۔ ان حالات نے آج دین حق کی اشاعت کے ایسے امکانات کھول دئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی حاصل نہ تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues

Printed page