Al-Risala · February 1977 · page 31

صنعتی نظام کا تضاد

الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۳۱

اپریل ۱۹۷۷ء کے الیکشن میں کانگریس کی شکست سے پہلے جو شخص وزیر اعظم کے بعد ملک کا دوسرا سب سے طاقت ڈر آدمی سمجھا جاتا تھا ، وہ یہاں ہتھکڑی میں بندھا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

موت بھی اسی قسم کی ایک گرفتاری ہے۔ وہ تمام دوسری گرفتاریوں سے زیادہ سخت ہے کیونکہ وہ زمین و آسمان کے مالک کی طرف سے اس کے بندوں کی گرفتاری ہے۔ گرفتاری کا یہ دن ہر آدمی کی طرف دوڑا چلا آرہا ہے۔ لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ "بنسی لال" کی گرفتاری سے تو خوب واقف ہیں۔ مگر خود اپنی گرفتاری کی انھیں خبر نہیں۔ یہ خدائی گرفتاری کا دن اتنا ہولناک ہے کہ اگر آدمی کو اس کا واقعی احساس ہو جائے تو وہ ہرگز گرفتاری کو اپنی گرفتاری سمجھے۔ دوسرے کے ہاتھ میں ہتھکڑی لگتی ہوئی دیکھے تو اس کو ایسا محسوس ہو گویا خود اسی کو باندھا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ ہریانہ اور سابق وزیر دفاع عشری بنسی لال ۲۳ اگست ، ۱۹۷۷ء کو ہریانہ میں گرفتار کئے گئے۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے ہریانہ یوتھ کانگریس فنڈ کا پانچ لاکھ روپیہ خورد برد کیا ہے۔ قبرص میں ۱۹۷۳ء میں فوجی انقلاب ہوا اور نکوس سمپسن صدر ہوئے۔ ان کی صدارت اس کے بعد دوبارہ انقلاب ہوا۔

نکوس سمپسن کو صدارت کے عہدہ سے معزول کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

عدالت نے ان کو ۲۰ سال قید کی سزا سنائی ۔ تصویر میں ان کو ہتھکڑی پہنا کر جیل لے جایا جارہا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues

Printed page