Al-Risala · February 1977 · page 41

بائبل کی پیشین گوئیاں

الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۴۱

بائبل کی پیشین گوئیاں

اور خداوند نے ابرام سے کہا کہ تو اپنے وطن اور اپنے ناتے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نکل کر ایسا ملک میں جا جو میں تجھ کو دکھاؤں گا۔ اور میں تجھے ایک بڑی قوم بناؤں گا اور برکت دونگا اور تیرا نام سرفراز کروں گا۔ سو تو باعث برکت ہوا۔ جو تجھے مبارک کہیں ان کو میں برکت دوں گا اور جو تجھ پر لعنت کرے اس پر میں لعنت کروں گا اور زمین کے سب قبیلے تیرے وسیلہ سے برکت پائیں گے۔ سو ابرام خداوند کے کہنے کے مطابق چل پڑا اور لوط اس کے ساتھ گیا۔ اور ابرام پچھتر برس کا تھا جب وہ حاران سے روانہ ہوا۔ اور ابرام نے اپنی بیوی ساری اور اپنے بھتیجے لوط کو اور سب مال کو جو انھوں نے جمع کیا تھا اور ان آدمیوں کو جو ان کو حاران میں مل گئے تھے، ساتھ لیا اور رہ ملہ کنعان کو روانہ ہوئے۔ اور ملک کنعان میں آئے۔ اور ابرام اس ملک میں سے گزرتا ہوا مقام سکم میں مورہ کے بلوط تک پہنچا۔ اس وقت ملک میں کنعانی رہتے تھے۔ تب خداوند نے ابرام کو دکھائی دے کر کہا کہ یہی ملک میں تیری نسل کو دوں گا اور اس نے وہاں خداوند کے لئے جو اسے دکھائی دیا تھا، ایک قربان گاہ بنائی۔ (پیدائش ۱۲: ۱-۷)

جب ابرام ننانوے برس کا ہوا تب خداوند ابرام کو نظر آیا اور اس سے کہا کہ میں خدائے قادر ہوں میرے حضور میں چل اور کامل ہو۔ اور میں اپنے اور تیرے درمیان عہد باندھوں گا اور تجھے بہت زیادہ بڑھاؤں گا تب ابرام منہ نگوں ہوگیا اور خدا نے اس سے ہم کلام ہو کر فرمایا کہ دیکھ، میرا عہد تیرے ساتھ ہے اور تو بہت قوموں کا باپ سرگا اور تیرا نام پھر ابرام نہیں ہوگا بلکہ تیرا نام ابرام ہو گا کیونکہ میں نے تجھے بہت قوموں کا باپ ٹھہرا دیا ہے اور میں تجھے بہت برومند کروں گا اور قومیں تیری نسل سے ہوں گی اور بادشاہ تیری اولاد میں سے برپا ہوں گے۔ اور میں اپنے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان ان کی سب پشتوں کے لئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہوگا، باندھوں گا، تاکہ میں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خدا رہوں۔ اور میں تجھ کو اور تیرے بعد تیری نسل کو کنعان کا تمام ملک جس میں تو پردیسی ہے، ایسا دوں گا کہ وہ دائمی ملکیت ہو جائے۔ اور میں ان کا خدا ہوں گا۔ (پیدائش ۱۶: ۱-۸)

اور خداوند کے فرشتے نے آسمان سے دوبارہ ابرام کو پکارا ا اور کہا کہ خداوند فرماتا ہے، چونکہ تو نے یہ کام کیا کہ اپنے بیٹے کو بھی جو تیرا اکلوتا ہے۔ دریغ نہ رکھا، اس لئے میں نے بھی اپنی ذات کی قسم کھائی ہے کہ میں تجhe پر برکت دوں گا اور تیری نسل کو بڑھاتے بڑھاتے آسمان کے تاروں اور سمندروں کے کناروں کی ریت کی مانند کر دوں گا۔ اور تیری اولاد اپنے دشمنوں کے پھاٹک کی مالک ہوگی۔ اور تیری نسل کے وسیلے سے زمین کی سب قومیں برکت پائیں گی۔ کیوں کہ تو نے میری بات مانی۔ (پیدائش ۲۲: ۱۵-۱۸)

اور یعقوب نے اپنے بیٹوں کو یہ کہہ کر بلوایا کہ تم سب جمع ہو جاؤ تاکہ میں تم کو بتاؤں کہ آخری دنوں میں تم پر کیا اء

‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues

Printed page