بائبل کی پیشین گوئیاں
الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۴۲
کیا گزرے گا۔ اے یعقوب کے بیٹو جمع ہو کر سنو اور اپنے باپ اسرائیل کی طرف کان لگاؤ (پیدائش ۴۹ : ۱-۲) یہوداہ سے سلطنت نہیں چھوٹے گی اور نہ اس کی نسل سے حکومت کا عصا موقوف ہوگا، جب تک کہ نہ آیا ہو بھیجا جانے والا ہے۔ اور قومیں اس کی مطیع ہوں گی۔ وہ اپنا جوان گدھا انگور کے درخت سے باندھا کرے گا۔ (۱۰ -۱۱) (موسیٰ نے کہا اے اسرائیلیو) خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے یعنی تیرے ہی بھائیوں میں سے میری مانند ایک نبی برپا کرے گا۔ تم اس کی سننا۔ یہ تیری اس درخواست کے مطابق ہوگا جو تو نے خداوند اپنے خدا سے مجمع کے دن حورب میں کی تھی کہ مجھ کو نہ تو خداوند اپنے خدا کی آواز پھر سنی پڑے اور نہ ایسی بڑی آگ ہی کا نظارہ ہو تاکہ میں مر نہ جاؤں۔ اور خداوند نے مجھ سے کہا کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں، سو ٹھیک کہتے ہیں۔ میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی برپا کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا۔ اور جو کچھ میں اسے حکم دوں گا، وہی دُ ان سے کہے گا اور جو کوئی میری ان باتوں کو جن کو وہ میرا نام لے کر کہے گا، نہ سنے تو میں ان کا حساب اس سے لوں گا۔ (استثنا ۱۸ : ۱۵ - ۱۹)
اور مرد خدا موسیٰ نے جو دعائے خیر دے کر اپنی وفات سے پہلے بنی اسرائیل کو برکت دی، وہ یہ ہے۔ اور اس نے کہا۔ خداوند سینا سے آیا۔ اور شعیر سے ان پر آشکارا۔ وہ کوہ فاران سے جلوہ گر ہوا۔ اور دس ہزار قدوسیوں میں سے آیا۔ اس کے داہنے ہاتھ پر ان کے لئے آتی شریعت تھی۔ (استثنا ۳۳ : ۱ - ۲)
خدا ہم پر رحم کرے اور ہم کو برکت بخشے۔ اور اپنے چہرہ کو ہم پر جلوہ گر فرمائے۔ تاکہ تیری راہ زمین پر ظاہر ہو۔ اور تیری نجات سب قوموں پر۔ اے خدا لوگ تیری تعریف کریں۔ سب لوگ تیری تعریف کریں۔ امتیں خوش ہوں اور خوشی سے للکاریں۔ کیوں کہ تو راستی سے لوگوں کی عدالت کرے گا۔ اور زمین کی امتوں پر حکومت کرے گا۔ اے خدا ! لوگ تیری تعریف کریں۔ سب لوگ تیری تعریف کریں۔ زمین نے اپنی پیداوار دے دی۔ خدا یعنی ہمارا خدا ہم کو برکت دے گا۔ خدا ہم کو برکت دے گا۔ اور زمین کی انتہا تک سب لوگ اس کا ڈر مانیں گے۔
خدا اٹھے۔ اس کے دشمن پراگندہ ہوں۔ اس سے عداوت رکھنے والے اس کے سامنے سے بھاگ جائیں۔ جیسے دھواں اڑ جاتا ہے، ویسے ہی تو ان کو اڑا دے۔ جیسے موم آگ کے سامنے پگھل جاتا ہے، ویسے ہی شریع خدا کے حضور فنا ہو جائیں۔ لیکن صادق خوشی منائیں ۔ وہ خدا کے حضور شادماں ہوں۔ بلکہ وہ خوشی سے پھولے نہ سمائیں ۔ خدا کے لئے گاؤ۔ اس کے نام کی مدح سرائی کرو۔ صحرا کے سوار کے لئے شاہراہ تیار کرو۔ (زبور ۶۸: ۴ - ۷) اے خدا ! بادشاہ کو اپنے احکام اور شہزادہ کو اپنی صداقت عطا فرما۔ وہ صداقت سے تیرے لوگوں کی اور انصاف سے تیرے غریبوں کی عدالت کرے گا۔ ان لوگوں کے لئے پہاڑوں سے سلامتی کے اور پہاڑیوں سے صداقت کے پھل پیدا ہوں گے۔ وہ ان لوگوں کے غریبوں کی عدالت کرے گا۔ وہ محتاجوں کی اولاد کو بچائے گا۔ اور ظالم کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے گا۔ جب تک سورج اور چاند قائم ہیں، لوگ نسل در نسل تجھ سے ڈرتے رہیں گے۔ وہ کٹی ہوئی گھاس پر مینہ کی مانند اور زمین کو سیراب کرنے والی بارش کی طرح نازل ہوگا۔ اس کے ایام میں صادق برومند ہوں گے۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues