Al-Risala · February 1977 · page 47

نیا عہد نامہ

الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۴۷

باندھوں گا۔ یہ اس عہد کی مانند ہو گا جو میں نے ان کے باپ دادا سے اس دن باندھا تھا جب ملک مصر سے نکال لانے کے لئے ان کا ہاتھ پکڑا تھا۔ اس واسطے کہ وہ میرے عہد پر قائم نہیں رہے اور خداوند فرماتا ہے کہ میں نے ان کی طرف کچھ توجہ نہ کی۔ پھر خداوند فرماتا ہے کہ جو عہد اسرائیل کے گھرانے سے ان دنوں کے بعد باندھوں گا وہ یہ ہے کہ میں اپنے قانون ان کے ذہن میں ڈالوں گا اور ان کے دلوں پر لکھوں گا۔ اور میں ان کا خدا ہوں گا اور وہ میری امت ہوں گے۔ (عبرانیوں کے نام ۸ : ۸ - ۱۰)

پھر میں نے ایک اور فرشتہ کو آسمان کے بیچ میں اڑتے ہوئے دیکھا۔ جس کے پاس زمین کے رہنے والوں کی ہر قوم اور قبیلہ اور اہل زبان اور امت کے سنانے کے لئے ابدی خوش خبری تھی، اور اس نے بڑی آواز سے کہا کہ خدا سے ڈرو اور اس کی تمجید کرو۔ کیونکہ اس کی عدالت کا وقت آپہنچا ہے اور اس کی عبادت کرو جس نے آسمان اور زمین اور سمندر اور پانی کے چشمے پیدا کئے، پھر اس کے بعد ایک اور دوسرا فرشتہ یہ کہتا ہوا آیا کہ گر پڑا۔ وہ بڑا شہر بابل گر پڑا جس نے اپنی حرام کاری کی غضب ناک مے تمام قوموں کو پلائی ہے۔ (یوحنا کا مکاشفہ ۱۴: ۷ - ۸) پھر میں نے نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سفید بادل ہے اور اس بادل پر آدم زاد کی مانند کوئی بیٹھا ہے جس کے سر پر سونے کا تاج اور ہاتھ میں تیز درانتی ہے۔ پھر ایک اور فرشتہ نے مقدس سے نکل کر اس بادل پر بیٹھے ہوئے سے بڑی آواز کے ساتھ پکار کر کہا کہ اپنی درانتی چلا کر کاٹ کیوں کہ کاٹنے کا وقت آگیا۔ اس لئے کہ زمین کی فصل بہت پک گئی۔ پس جو بادل پر بیٹھا تھا، اس نے اپنی درانتی زمین پر ڈالی اور زمین کی فصل کٹ گئی (۱۴-۱۶) پھر میں نے آسمان کو کھلا ہوا دیکھا۔ اور کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سفید گھوڑا ہے اور اس پر ایک سوار ہے۔ جو سچا اور برحق کہلاتا ہے۔ اور وہ راستی کے ساتھ انصاف اور لڑائی کرتا ہے۔ اور اس کی آنکھیں آگ کے شعلے ہیں۔ اور اس کے سر پر بہت سے تاج ہیں اور اس کا نام لکھا ہوا ہے جسے اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔ اور وہ خون کی چھڑکی ہوئی پوشاک پہنے ہوئے ہے اور اس کا نام کلام خدا کہلاتا ہے۔ اور آسمان کی فوجیں سفید گھوڑوں پر سوار اور سفید اور صاف معین کتانی کپڑے پہنے ہوئے اس کے پیچھے پیچھے ہیں۔ اور قوموں کو مارنے کے لئے اس کے منہ سے ایک تیز تلوار نکلتی ہے۔ اور وہ لوہے کے عصا سے ان پر حکومت کرے گا اور قادر مطلق خدا کے سخت غضب کی مے کے حوض میں انگور رونردے گا۔ اور اس کی پوشاک اور ران پر یہ نام لکھا ہوا ہے : بادشاہوں کا بادشاہ اور خداوندوں کا خداوند (مکاشفہ ۱۹ : ۱۱ - ۱۶)

پھر میں نے ایک فرشتہ کو آسمان سے اترتے دیکھا، اس نے اثر دبا یعنی پرانے سانپ کو جو ابلیس اور شیطان ہے پکڑ کر ہزار برس کے لئے باندھا اور اسے اٹھا گڑھے میں ڈال کر بند کر دیا اور اس پر مہر کر دی تاکہ وہ ہزار برس کے پورے ہونے تک قوموں کو پھر گمراہ نہ کرے۔ اور جب ہزار برس پورے ہو چکیں گے تو شیطان قید سے چھوڑ دیا جائے گا اور ان قوموں کو جو زمین کی چاروں طرف ہوں گی یعنی جوج وماجوج کو گمراہ کرکے لڑائی کیلئے جمع کرنے کو نکلے گا ۔ اور وہ تمام زمین پر پھیل جائیں گی اور مقدسوں کی لشکر گاہ اور عزیز شہر کو چاروں طرف سے گھیر لیں گے اور آسمان پر سے آگ نازل ہو کر انہیں کھا جائے گی (مکاشفہ ۲۰ : ۱ - ۹)

‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues

Printed page