Al-Risala · January 1977 · page 55

روپے تک فروخت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۵۵

الرسالة کا ذکر عید اخبارات میں آواز پھیل رہی ہے طرابلس (لیبیا) کے کثیرالاشاعت اخبار الفجر الجدید نے اپنے ہفتہ وار ایڈیشن میں اسلامی مرکز اور اس کے ترجمان ماہنامہ الرسالة کا تعارف شائع کیا ہے۔ بڑے سائز کے دو مکمل صفحات میں شائع شدہ اس تعارف میں "الرسالہ" کی بابت تحریر ہے :

قد صدرت بدلهی مجلة (الرسالة) الشهرية باللغة الاردية وستلحقها مجلات بالعربية والإنجليزية عما قريب (اسلامی مرکز کے آرگن کے طور پر) دہلی سے ماہنامہ الرسالة جاری ہوا ہے۔ عنقریب عربی اور انگریزی جرائد بھی جاری کئے جائیں گے تبصرہ میں مختلف قسم کی تفصیلات دیتے ہوئے آخر میں کہا گیا ہے :

ان مناصرة المركز الاسلامى لا يهتم بها فقط الشعور الاسلامى المشترك بل هي واجب ملقى على عاتق الأمة العربية قبل غيرها لانها مسئولة عن الدعوة وتبليغ الرسالة بالدرجة الأولى و نصرة الله لها لن يتحقق الابأديتها والأمانة والرسالة على خير وجه ومن هنا فان مناصرة المركز الإسلام للدعوة والبحوث هو عين الجهاد في سبيل الله اسلامی مرکز کی مدد کرنا صرف مشترک اسلامی جذبہ ہی کا تقاضا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا فریضہ ہے جو امت عربیہ کے کاندھوں پر دوسروں سے پہلے عائد ہوتا ہے۔ کیونکہ دین کی دعوت و تبلیغ کے لئے وہ بدرجہ اولیٰ ذمہ دار ہے۔ اللہ کی نصرت کا استحقاق اس کے لئے اس وقت تک نہیں ہوسکا جب تک وہ اس امانت کو بہتر طریق پر لوگوں تک نہ پہنچادے۔ اسلامی مرکز کی اعانت اللہ کی راہ میں اعانت ہے"

الفجر الجدید کے ہفتہ وار ایڈیشن میں شائع شدہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مرکز کا قیام پچھلے چھ سال کے غور و فکر اور منصوبہ بندی کے بعد عمل میں آیا ہے۔ یہ مرکز فی الحال معمولی وسائل سے شروع کیا گیا ہے۔ حتی کہ اس کے پاس اپنی مستقل عمارت بھی نہیں ہے۔ مگر اس کے پیش نظر جو عظیم مقصد ہے، اس کا حق ہے کہ اس کو امت کا ہر قسم کا تعاون ملے تا کہ وہ اپنے پرو گرام کی تکمیل کر سکے ۔

ساتویں صدی میں جب اللہ نے اپنے نبی کو بھیجا تو زندگی کا نظام شرک کی بنیاد پر قائم تھا۔ قرآن نے اپنے معجزانہ ادب اور علمی استدلال کے ذریعہ اس بنیاد کو منہدم کیا۔ اس کے بعد ہی یہ ممکن ہو سکتا کہ خدا کا دین ایک بر تر نظام کی حیثیت سے دنیا میں اپنی جگہ پا سکے ۔

موجودہ زمانہ میں ایک نیا انقلاب آیا ہے جس نے زندگی کے نقشہ کو دو چار بدل ڈالا ہے۔ قدیم زمانہ میں انسانی فکر کی بنیاد اگر شرک تھی تو موجودہ زمانہ میں الحاد ہے۔ جب تک اس ملحدانہ فکری بنیاد کو منہدم نہ کیا جائے، خدائی بنیاد پر زندگی کی نئی تعمیر نہیں کی جا سکتی ۔ اسلامی مرکز اور الرسالہ کا مقصد اسی فکری مہم کی منصوبہ بندی کرنا اور اس کو موثر انداز پر چلانا ہے

‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues

Printed page