ادارۃ الیاس
الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۱
ادارۃ الیاس
"الرسالہ کو زیادہ سے زیادہ دلچسپ بناؤ۔ تاکہ اس کی مقبولیت بڑھے اور عوامی تعاون کے ذریعہ اس کو چلایا جاسکے۔ ہمارے جو ہمدرد اس قسم کی تجویزیں بھیج رہے ہیں، ان کی نیت خواہ کتنی ہی اچھی ہو، اس بے رحم دنیا میں بہر حال وہ قابل عمل نہیں۔ اس تجویز کا مطلب دوسرے لفظوں میں یہ ہے کہ دعوت حق کے اخراجات کو مدعو سے وصول کیا جائے۔ مگر ہمارے ہمدردوں کو جاننا چاہیے کہ کپڑے اور صابن کی قیمت اس کے صارفين بخوشی دینے کے لئے تیار ہو سکتے ہیں، لیکن دعوت حق کا بل مدعو سے وصول نہیں کیا جا سکتا۔ اور اگر وہ وصول ہو سکتا ہے تو صرف جزوی شکل میں۔
تحریکیں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک وہ جو خالص حق کی سطح پر چلتی ہیں۔ دوسری وہ جو عوامی ذوق کی سطح پر چلائی جاتی ہیں۔ عوامی ذوق کی سطح پر چلنے والی تحریکیں بہت جلد عوام میں یا کم از کم اس کے قابل لحاظ حصہ میں اپنی جگہ بنا لیتی ہیں۔ کیونکہ وہ ان کو ان کی پسندیدہ چاشنی دے رہی ہوتی ہیں۔ برکت کی چاشنی، سیاست کی چاشنی، تفریح کی چاشنی، سطحیات کی چاشنی، وغیرہ۔ الرسالہ میں اس قسم کی کوئی چاشنی پیدا کرنا ممکن نہیں ہے۔ الرسالہ کا مقصد یہ ہے کہ بے آمیز حق کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔ الرسالہ اگر اپنے مدعو سے "اجر" کی توقع کرے تو وہ صرف اس قیمت پر ہوگا کہ اس کی اصل دعوت میں "تکلف" کرکے اس کو عام پسند بنا دیا جائے۔ ظاہر ہے کہ اس قسم کی کوشش الرسالہ کی مقصدی حیثیت کو ختم کرنے کے ہم معنی ہوگی :
قُلْ مَا أَسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ (ص - ۸۶) یہ ہاں سرخ نشان اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی خریداری کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ براہ کرم سالانہ زر تعاون بذریعہ منی آرڈر روانہ فرمائیں تاکہ الرسالہ آپ کے نام جاری رکھا جاسکے۔ - مینیجر
‹ Previous page Next page › Contents of December 1977 All issues