Al-Risala · December 1977 · page 16

قومی کردار

الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۱۶

"الاسلام" کے بعد ادارہ الرسالہ کی دوسری کتابی پیش کش ظہور اسلام عنقریب شائع ہونے والی ہے مقابل صفحہ پر اس کا "ابتدائیہ" نقل کیا جا رہا ہے صفحات (تخمئناً) ۲۰۰ قیمت (تخمینی) چھ روپے قرآن پہلی کتاب ہے جس نے انسانی تاریخ میں دورِ نثر کا آغاز کیا۔ علمی طرزِ فکر کی بنیاد رکھی اور سائنٹفک استدلال کو رائج کیا۔ موجودہ دور کا علمی انقلاب ، قرآن ہی کے پیدا کردہ انقلاب کا نتیجہ ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ قرآن کے حاملین اس انقلاب کو سمجھنے میں سب سے پیچھے ہیں ۔ وہ ابھی تک شعر و شاعری کی فضا سے نکل نہ سکے۔ حتی کہ ان کی نثر بھی خطابت اور شاعری کی ایک صورت ہوتی ہے۔ سائنٹفک استدلال میں ان کے پیچھے ہونے کا حال یہ ہے کہ ان کے علماء اب بھی سائنٹفک استدلال اور مغرب زدگی کو ہم معنی سمجھتے ہیں ۔

مسلمانوں کی اس علمی پس ماندگی کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ دورِ جدید کے معیارِ فکر پر ابھی تک اسلام کا علمی اظہار نہ ہوسکا۔ ہر دور کا ایک اسلوب اور ایک علمی معیار ہوتا ہے اور ہر دور کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے دور کے فکری معیار پر خدا کے دین کا اعلان عام کریں۔ مگر مسلمان جب خود ہی فکری پس ماندگی میں مبتلا ہوں تو وہ اس ذمہ داری کو کس طرح ادا کر سکتے ہیں

‹ Previous page Next page › Contents of December 1977 All issues

Printed page