Al-Risala · October 1977 · page 52

سیاست جب نشہ بن جائے

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۷، صفحہ ۵۲

کشمیر کے قدرتی مناظر اس سے زیادہ حسین ہیں کہ کوئی شخص ان کو لفظوں میں بیان کرسکے ۔ کیمرہ اس کے بعض پہلوؤں سبزہ کا فرش ، چشمہ کی موسیقی ، درختوں کی قطاریں ، پہاڑوں کے مناظر اور ان کے آگے آسمان کا آفاقی پس منظر ، ان تمام چیزوں نے مل کر میرے سامنے کی دنیا کو اتنا خوبصورت بنا دیا تھا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا گویا میں جنت کی کوئی جھلک اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں ۔ " کتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو خدا کی بہشت میں جگہ ملے ۔ اور کتنے بد قسمت ہیں وہ لوگ جو اس سے محروم کردیئے جائیں ۔ "

اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں ایک طرف دہکتے ہوئے ستارے رکھ دیئے ہیں تاکہ آدمی جہنم کا تصور کر سکے اور دوسری طرف کشمیر جیسے حسین قطعات ہیں جو گویا ہمیں جنت کی ایک جھلک دکھارہے ہیں۔ ستاروں کا الاؤ ہم کو خدا کی ہول ناک پکڑنے سے لرزاتا ہے ۔ اور زمین کے خوبصورت ٹکڑے ہم کو خدا کی جنت کی یاد دلا کر اس کی رحمتوں اور نعمتوں کی طرف دوڑنے کا شوق دلاتے ہیں ۔ اگر آدمی آنکھ کھول کر زندگی گزارے تو یہی دنیا اس کو جنت اور جہنم کا نقشہ دکھانے کے لئے کافی ہے۔ مگر جنہوں نے غفلت اور سرکشی سے کا عکس لے سکتا ہے مگر مسلم کے ذریعہ ان کی تصویر کشی ممکن نہیں اپنی بینائی کھودی ہو، ان کو کوئی چیز بھی دکھائی دینے والی نہیں۔ نہ جنت نہ جہنم ۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1977 All issues

Printed page