WORLD INFLATION
الرسالہ، اپریل ۱۹۷۷، صفحہ ۵۷
بنا ہوا تھا۔ ہماری بات ان کی سمجھ میں نہ آسکی۔ حقیقت پسندی اور سیاست ان کے یہاں شاید دو متضاد چیزیں تھیں جو ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتیں ۔
کسی نے کہا ہے: "سیاست ممکنات کا کھیل ہے نہ کہ ناممکن چیزوں کے پیچھے دوڑنے کا۔ بدقسمتی سے مسلم قائدین کے نزدیک سیاست اس کے برعکس چیز کا نام رہی ہے۔ خاص طور پر برصغیر کے مسلمانوں کے نزدیک تو سیاست کا واحد مطلب یہ ہے کہ ساری عمر ناممکن چیزوں کے پیچھے دوڑتے رہو اور جو چیز آج ممکن ہے اس کو استعمال کرنے سے کوئی غرض نہ رکھو۔ مزید تعجب کی بات یہ ہے کہ اس لا حاصل مشغلہ کو وہ جہاد اور قربانی کے پر فخر ناموں سے تعبیر کرتے ہیں ۔ تاہم ۳۰ قیمتی سال ضائع کرنے کے بعد شاید کشمیریوں کو اپنی غلطی کا کچھ احساس ہوا ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کی بہبود کے بہت سے اقدامات شروع کئے ہیں۔ اوقاف کے وسیع ذرائع کو از سر نو منظم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سری نگر کے حالیہ سفر میں میں نے دیکھا کہ قدیم شہر کی سڑکوں کو چوڑا کرنے کے لئے بڑے پیمانہ پر مکانات گرائے جا رہے ہیں۔ مگر مکان کے مالکوں کو اس سلسلہ میں حکومت سے کوئی شکایت نہیں، کیونکہ حکومت اس کا اتنا معقول معاوضہ دے رہی ہے جو ان کے نقصان کی پوری تلافی کر دیتا ہے۔ کشمیر کے غالب فکر کے مقابلہ میں یہ چیزیں ابھی بہت کم ہیں۔ تاہم یہ نیا ذہن اگر اسی طرح بڑھتا رہا تو عجب نہیں کہ یہاں کے لوگ اگلے ۳۰ سال میں وہ چیزیں حاصل کرلیں جس کو پچھلے ۳۰ سال میں وہ صرف کھوتے رہے ہیں۔ صرف پندرہ منٹ میں ٹائم میگزین (نیویارک) کے دفتر میں یہ قاعدہ ہے کہ مضامین پریس میں جانے سے پہلے ایک مخصوص اسٹاف کے پاس بھیجے جاتے ہیں۔ وہ ان میں مندرج تمام حقائق کو باریک بینی کے ساتھ جانچتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم مقرر ہے جس کے پاس ایک مکمل قسم کی ریفرنس لائبریری مہیا کی گئی ہے۔
میگزین کی ایک اشاعت (۸ اپریل ۱۹۷۳ء)
میں صفحہ اول کا مضمون (COVER STORY) افراط زر پر تھا جس کا عنوان تھا :
WORLD INFLATION
ٹائم کا یہ مضمون پریس میں جانے سے پہلے حسب قاعدہ مذکورہ اسٹاف کے پاس پہنچا۔ اس مضمون میں ایک بات یہ تھی کہ قدیم لیڈیا کے باشندوں (LYDIANS) نے پہلی بار دھات کے سکے بنائے۔ متعلقہ کارکن نے اس کو لائبریری کے محققین کے پاس بھیجا کہ وہ اس کی تحقیق کریں۔ انھوں نے ان انسائکلو پیڈیا کو دیکھاتو تئیس مہر مختلف سانیات ۃ میں انسائیکلو پیڈیا کے ذریعے کروایا جس میں مبینات تھے ۔ پھر انھوں نے تاریخ زر (HISTORY OF MONEY) پر دو اہم ٹکٹ بک سے رجوع کیا اور بالآخر اپنے فیصلہ سے متعلقہ کارکن کو مطلع کیا۔ اس پورے عمل میں صرف پندرہ منٹ لگے !
ٹائم میگزین (نیویارک) جزیر اپریل ۱۹۷۴ء
‹ Previous page Next page › Contents of April 1977 All issues