Al-Risala · February 1977 · page 9

الاسلام متحدى

الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۹

سلسلے کی پہلی چیز یہ ہے کہ اُسے علم بالقرآن اور علم بالسنت حاصل ہو۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن نازل فرمایا اور آنحضورؐ نے اس کی شرح فرمائی۔ آپ کی اس شرح کو ہم سنت سے تعبیر کرتے ہیں اور احادیث کی بہترین کتابوں میں سے یہ صحاح ستہ کی کتابیں ہیں جن کے کہ اس میں موضوع اور بے اصل حدیثیں بھی ہیں لیکن امام عراقی کی تخریج کے بعد اب یہ ایسی کتاب ہو گئی ہے کہ اس پر ہر مسلمان کو فخر کرنا چاہئے اور بہت سی وہ حدیثیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ضعیف ہیں امام زبیدی نے اپنی شرح میں ثابت کیا ہے مؤلفین نے بڑی محنت کے بعد ان کو جمع کیا ہے۔ امام بخاری، امام مسلم اور دوسرے مصنفین محض اللہ کی رضا مندی کے لئے تدوین و ترتیب میں لگے رہے۔ بہترین کتابوں میں سے جو ایک مسلمان کی عادت و اخلاق کی پوری شرح کرتی ہے، ریاض الصالحین ہے جو امام نووی کی مصنفہ ہے۔ اس کتاب میں ضعیف اور موضوع حدیثیں نہیں ہیں بلکہ یا تو صحیح حدیثیں ہیں یا حسن جو ایک مسلمان کے عمل کے لئے کافی ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح سے قرآن کے شارح اپنے قول سے تھے اسی طرح آپ اس کے شارح اپنی زندگی کے اعتبار سے بھی تھے۔ آپ کا اخلاق قرآن تھا جیسا کہ حضرت عائشہ نے فرمایا کان خلقہ القرآن معلوم ہوا کہ داعی کو یہ ضرورت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے بھی واقف ہو اور اس کے لئے اسے سیرت ابن کثیر کا مطالعہ کرنا چاہئے جو سیرت کی بہترین کتاب ہے۔ نیز دعوتی کام کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ احیاء علوم الدین کا مطالعہ کریں۔ امام غزالی نے اپنی اس مبارک کتاب میں ہر ایک چیز کو نہایت جامع طریقے سے بیان کیا ہے جس کی ایک داعی کو ضرورت پڑتی ہے۔ اس میں فقہ بھی ہے، اخلاق بھی ہے، سلوک بھی ہے قلب اور اعمال کی صفائی کے سلسلہ کی ہدایات بھی ہیں، احیاء العلوم کے بارے میں شبہ یہ کیا جاتا ہے کہ ان کو ضعیف کہنا درست نہیں ہے بلکہ وہ دوسری سند اور دوسری روایات کے اعتبار سے قوی ہیں اور جن احادیث کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کی کوئی اصل نہیں ہے مرتضی زبیدی جو ایک بڑے محدث ہیں نے ان کی اصل کو دریافت کر لیا ہے لیکن موجودہ زمانے میں دعوت کے سلسلے میں بہت شبہات پیدا ہو گئے ہیں اس لئے ان شبہوں سے واقفیت اور ان کے جواب سے واقفیت ایک داعی کے لئے ضروری ہے اور اس سلسلہ میں الااسلام تحدی علم جدید کا چیلنج ، مصنف : وحید الدین خاں حقائق الاسلام وابا طیل الخصوم مصنف عقائد الاسلام والعصر الحدیث مصنفہ ڈاکٹر اسماعیل الوحی المحمدی مصنفہ رشید رضا کا مطالعہ کرنا چاہئے ۔ داعی کے لئے موجودہ زمانے میں سلام پر کئے جانے والے نئے نئے اعتراضات اور اس کے جوابات سے آگاہی از بس ضروری ہے اور ان کتابوں میں شبہات کا کافی اور شافی طور پر رد ہے دوسری شرط جو داعی کے لئے ضروری ہے وہ یہ ہے کہ دعوت دینے والے کے قلب میں صرف اللہ کا خوف ہو وہ کسی سے نہ ڈرے اور بغیر خوف لو مۃ لائم فریضہ دعوت و تبلیغ کو انجام دیتا رہے نیز تیسری شرط جس کا داعی میں پایا جانا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ وہ دعوت کا کام حکمت اور موعظت کے ساتھ انجام دے

‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues

Printed page