میجر بلیکر
الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۲۵
اشاعت بھی یہی ادارہ کرتا ہے۔ جمعیتہ اتحاد مسلمی الیونان ایک پندرہ روزہ جریدہ نکالتا ہے جس کا نام المحافظون ہے۔ یہ دنیا کا واحد تر کی جریدہ ہے جو عربی رسم الخط میں شائع ہوتا ہے۔
ترک نوجوانوں کی انجمن «ترک کنجلر میگکی» (وسائل ذرائع کے اعتبار سے یونانی مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ مگر اس پر اسلامیت سے زیادہ قومیت غالب ہے۔ یونان کے مسلمان، وہاں کے دستور کے مطابق، یونانی پارلیمنٹ کے لئے اپنے تین نمائندے منتخب کرتے ہیں جو حکومت کے سامنے مسلم مسائل کو پیش کرتے ہیں۔ یہ انتخاب ہر چار سال کے بعد ہوتا ہے۔ مغربی تھراقیا میں ۲۰۰ سے زیادہ اسلامی مدرسے ہیں جن میں مسلمان طلبہ عصری علوم کے ساتھ اسلامی علوم پڑھتے ہیں۔ ان میں اساتذہ زیادہ تر مسلمان ہیں۔ یہاں سے فراغت کے بعد مزید تعلیم کے لئے یہ طلبہ یونان اور ترکی اور دوسرے ملکوں کی یونیورسٹیوں میں جاتے ہیں۔ عجیب بات ہے کہ جو یونانی غیر مسلم ترکی میں رہتے ہیں ان کے مقابلہ میں یونان میں رہنے والے مسلمانوں کی اقتصادی حالت بہت خراب ہے۔ یونانی مسلمانوں کی اکثریت یا زراعت پیشہ ہے یا حیوانات کی پرورش سے گزر اوقات کرتی ہے۔ تجارت اور صنعت میں ان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
البلاغ (کویت) ۲۲ ستمبر ۱۹۷۱ء نبذة عن حياة المقدم :
جهاد حافظ رشاد – هو ابن حافظ علي رشاد رئيس اتحاد مسلمي اليونان من المجاهدين الكبار من تركيا الذي حكم عليه بالاعدام غيابيا في ثورة مصطفى كمال اتاتورك ضد الخلافة العثمانية ، وهو – الابن – عضو فعال في مجلس الادارة بالجمعية – اتحاد اسلام – ومدير الادارة بجريدة محافظة كار ، ناطق الحال للجمعية المذكورة وهو أيضا يدرس في السنة الاخيرة بكلية الدعوة واصول الدين بالجامعة الاسلامية بالمدينة المنورة . وله تراجم كثيرة من اللغة العربية الى التركية ومن بين الكتب التي ترجمها : مجموعة الرسائل للامام الشهيد حسن البنا . الاسلام يتحدى . الطريق الى الله والظاهرة القرآنية . ويمارس ترجمة كتب فكرية اسلامية اخرى . عنوان الجمعية :
اتحاد اسلام – جمعية اتحاد مسلمي اليونان – شارع ابيكون رقم ۳۵ – كموليني – اليونان . عنوان بالمملكة العربية السعودية جهاد حافظ رشاد ص.ب ٦٩٧ – المدينة المنورة المملكة العربية السعودية الرسالہ اگر آپ کو پسند ہے تو آپ پر اس کا پہلا حق ہے کہ آپ فوراً اپنا زرِ تعاون بھیج کر اس کے معاونین کی برادری میں باقاعدہ شامل ہو جائیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues