Al-Risala · January 1977 · page 9

خدا کا کلمہ ان کے حق میں پورا ہو کر رہا

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۹

پر اس تبلیغ سے مختلف ہے جو مناظر اور واعظین عموماً اختیار کرتے ہیں اور ہمارے اخبار جس کی ایک صحافتی نقل ہیں۔ ضرورت ہے کہ اعلیٰ معیار کا ایک ہفت روزہ اخبار اردو، ہندی، انگریزی اور دوسری زبانوں میں نکالا جائے ۔ اخبار میں جائزہ حدود کے اندر وہ سب کچھ ہو جو ایک عام ہندوستانی جاننا چاہتا ہے ۔ اس میں ہفتہ بھر کی عالمی خبروں کا خلاصہ ہو۔ ملک کی تعمیری سرگرمیوں کا مختصر تعارف ہو۔ جدید دنیا کے سبق آموز واقعات ہوں۔ ہند، عیسائی اور دوسرے فرقوں کی مذہبی سرگرمیوں کا تذکرہ ہو۔ اخلاقی اور سماجی اصلاح پر مختلف لوگوں کے خیالات ہوں۔ سائنس اور زندگی کے دوسرے شعبوں میں انسانی ترقیات کا جائزہ ہو اور پھر اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں وہ باتیں ہوں جو ہم مسلمانوں کی اصلاح اور دوسروں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے اخبار میں لانا چاہتے ہیں۔ اور یہ سب کچھ بے لاگ انداز اور علمی اسلوب میں ہو، نہ کہ مناظرہ بازی اور قصیدہ نگاری کے انداز میں۔ اخبار کا انداز وہ ہو جو عمومی حلقہ مطالعہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے اور مقصد وہ ہو جس کو دعوت دین اور احیائے ملت کے الفاظ میں ظاہر کیا جاتا ہے۔

یہ کام اگر سو برس پہلے شروع ہو گیا ہوتا تو وہ چیز جس کو آج ہم "خبرنامہ" کے طور پر سوچ رہے ہیں، وہ شاید اب "انقلاب نامہ" بن چکا ہوتا۔ ضرورت ہے کہ اس مقصد کے لئے مشترک سرمایہ سے ایک ادارہ قائم کیا جائے اور اس کو تجارتی سطح پر چلایا جائے۔ اس قسم کا ایک اخبار تجارتی اور اصلاحی دونوں اعتبار سے صد فی صد کامیاب ہو سکتا ہے بشرطیکہ اس کو ضروری سرمایہ اور باصلاحیت افراد حاصل ہو جائیں۔

مریخ پر زندگی کی تلاش کی خبروں نے اتنی زیادہ شہرت پائی کہ دنیا بھر میں کوئی شخص بھی اس سے بے خبرنہ نہ رہا۔ مگر ٹھیک انھیں دنوں (جولائی ۔ اکتوبر ۱۹۷۶) اسی قسم کی ایک اور گم نام کوشش میں سائنس دان مصروف تھے۔ یہ اسکاٹ لینڈ کی لائش نس (Loch Ness) نامی جھیل میں قدیم زمانہ کے ڈینوسار کی تلاش تھی۔ دونوں مہموں کا مقصد ایک تھا۔ زندگی کی پیدائش کے بارے میں علماءئے حیاتیات کے نظریہ کی تصدیق۔ جدید علما کا کہنا ہے کہ طبعی حالات کا ارتقاء خود اپنے اندرونی حالات کے تحت زندگی کو وجود دیتا ہے۔ اس مفروضہ کا تقاضا ہے کہ زمین کے علاوہ دوسرے مقامات پر بھی زندگی کی قسمیں موجود ہوں۔ اس سلسلے میں مریخ سائنس دانوں کی سب سے بڑی امید گاہ تھا۔ مگر وائکنگ اول اور دوم نے بالآخر جو چیز ثابت کی ہے وہ یہ کہ معلوم کائنات میں کوئی دوسرا مقام نہیں

‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues

Printed page