لِمَثل هذا فليعمل العاملون
الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۲۸
تیرہ سالہ کانہہہ ہوئی انسر کا نانا کا قدا با سلام نہین سال کے اندر دو عیسائی حکمرا نوں کا قبول اسلام کئی سو سال کے وقفہ کے بعد اسلام دوبارہ اپنی اس تاریخی قوت کو دہرارہا ہے کہ ملکوں کے حکمراں خدا کے دین میں داخل ہورہے ہیں۔ الرسالہ کے پچھلے شمارہ میں سنٹرل افریقہ کے صدر بو کا سا کے قبول اسلام (اکتوبر ۱۹۷۶) کا واقعہ شائع ہو چکا ہے۔ تا ہم اس نے "تاریخ ساز عمل کا آغاز جس نے کیا وہ جمہوریہ گابون کے صدر البرٹ برنار ڈبو نگوہیں جنھوں نے ۲۹ ستمبر ۱۹۷۳ء کو اسلام قبول کر لیا تھا اور اپنا اسلامی نام عمر بونگورکھا۔ گابون، جنوبی افریقہ کا ساحلی ملک ہے جو اٹلانٹک کے کنارے واقع ہے ۔
صدر عمر بونگو کے قبول اسلام کے بعد ان کے خاندان کے تمام افراد مسلمان ہو گئے۔ اس کے علاوہ کابینہ کے اکثر وزراء ، حکراں پارٹی کے ارکان، ملک کی ممتاز شخصیتیں اور عام باشندوں میں ہزاروں لوگ مسلمان ہو چکے ہیں اور برابر ہوتے جارہے ہیں۔ مسلم ممالک سے گابون کے نہایت قریبی تعلقات قائم ہیں۔ صدر عمر بونگو نے کہا : " براعظم افریقہ میں اسلام کا مستقبل روشن ہے" صدر عمر بونگو ۳۰ دسمبر ۱۹۳۵ کو فرانس ویل( (گابون) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد سرکاری ملازمت پر رہے ۔ ۱۹۶۰ میں گابون کو فرانس سے آزادی ملی تو وہ وزارت خارجہ کے ایک افسر تھے۔ ۱۹۶۴ میں وہ وزارت PRESIDENT OMAR BONGO BOITE POSTALE 546 LIBERVILLE REPUBLIC OF GABON جمہوریہ گابون کے صدر عمر بونگو میں داخل ہوئے اور مختلف ترقیاں کرتے ہوئے دسمبر ۱۹۶۷ میں جمہوریہ گابون کے صدر منتخب ہوئے۔
صدر عمر بونگو کے قبول اسلام کی تقریب میں گابون کی راجدھانی لیبر ویل میں ایک خصوصی جلسہ کیا گیا تھا جس میں سعودی عرب، لیبیا، خلیج عرب کی ریاستوں کے وفاق کے وفود نے شرکت کی۔ لیبیا سے آنے والے وفد کے سربراہ شیخ محمود صبحی نے صدر بونگو کو کلمہ شہادت پڑھایا۔ انھوں نے اپنی فرانسیسی تقریر میں کہا:
”میں ایک کیتھولک عیسائی تھا۔ میں نے انجیلوں کا مطالعہ کیا ہے، اور مختلف مذاہب کی کتابیں پڑھی ہیں۔ میں نے دیکھا کہ تمام ادیان انسانی فطرت سے دور ہیں۔ میں نے اسلام کا مطالعہ کیا تو میں نے پایا کہ یہی وہ دین ہے جو انسان کو عزت بخشتا ہے اور مختلف انسانوں کے درمیان تفریق نہیں برتتا، وہ انسانیت کا احترام سکھاتا ہے“ صدر عمر بونگو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی تعمیر کے لئے ہمارے یہاں تجربہ کار افراد اور ماہرین کی بہت
‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues