خارجی ذمہ داری
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۸، صفحہ ۱۴
جو شخص صحیح رائے قائم کرنے کی صلاحیت پیدا کرے، اس کی طاقت کا کون مقابلہ کر سکتا ہے۔ رزقِ رب :
ایمان زندگی کی حالت ہے اور کفر موت کی حالت (انعام ۔ ۱۲۲) ہر آدمی حقیقتاً ایک مردہ آدمی ہے، وہ زندہ آدمی اس وقت بنتا ہے جب کہ وہ ہدایت کی روشنی کو پالے۔ جب خدا کی طرف سے اس کو رزق رب پہنچنے لگے۔ (طہ ۔ ۱۳۱) اللہ تعالیٰ نے دنیا میں رزق کے دو دستر خوان کھولے ہیں ۔ ایک مادی دستر خوان جس میں غلہ اور سبزی اور پھل اور گوشت جیسی چیزیں ہیں۔ یہ حیوانی رزق ہے۔ اس رزق میں حصہ پانا ایسا ہی ہے جیسے کسی جانور کو ایک اچھی چراگاہ مل جائے یا کسی بھیڑیے کو اپنے ناشتہ کے لئے عمدہ گوشت حاصل ہو جائے۔ اگر کسی نے اپنے لئے ہر قسم کے رزق کی جمع کرنے ہوں تو یہ زیادہ سے زیادہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس نے حیوانی سطح کو پا لیا ہے۔ مگر اعلیٰ انسانی سطح کا درجہ اس سے آگے ہے اور وہ یہ ہے کہ آدمی کو خدا سے رزق ملنے لگے۔ جب مخلوقات کے بجائے خود خالق اس کے رزق کا سر چشمہ بن جائے۔ اسی لئے آپ نے فرمایا :
ان ربی یطعمنی ویسقینی میرا رب مجھے کھلاتا، اور پلاتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہر آدمی کسی نہ کسی رزق پر جی رہا ہے۔ رزق کے بغیر زندگی اس دنیا میں ممکن نہیں۔ ایمان اور کفر کی تعریف، اپنی حقیقت کے اعتبار سے کی جائے تو وہ یہ ہوگی ____ کفر کی حالت یہ ہے کہ آدمی موجودہ دنیا کے مادی رزق پر جی رہا ہو۔ اور اسلام کی حالت یہ ہے کہ آدمی اپنے کو اتنا اونچا اٹھائے کہ خود خالق کائنات سے اس کو رزق پہنچنے لگے۔ فیضان الہی کی ابدی دنیا میں وہ اپنے لئے زندگی کا سامان پالے۔
خارجی ذمہ داری
دوسرے بندگانِ خدا کے سلسلے میں ایک مومن سے جو چیز مطلوب ہے، وہ نصح (خیر خواہی) ہے۔ دنیوی معاملات میں اس خیر خواہی کا اظہار قسط (انصاف) کی صورت میں ہوتا ہے۔ اور اُخروی معاملہ میں شہادت حق کی صورت میں۔ (نساء ۔ ۱۳۵)
قسط یہ ہے کہ ہم اپنے دوسرے بھائی کے لئے وہی چاہیں جو ہم خود اپنے لئے پسند کرتے ہیں۔ ہم جب دوسرے کے بارے میں بولیں یا دوسرے کے ساتھ کوئی معاملہ کریں تو ہماری کارروائی ضد، عصبیت، انانیت یا اضطہ می نفسیات کے زیر اثر نہ ہو بلکہ بے لاگ انصاف کے مطابق ہو۔ قرآن میں کہا گیا ہے: کسی کی دشمنی تمہیں ایسا نہ کر دے کہ تم انصاف سے ہٹ جاؤ۔ بلکہ انصاف کرو۔ یہی روش تقویٰ سے ملتی ہوئی ہے (مائدہ ۔ ۸)۔ یہ بہترین جانچ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آدمی قسط پر قائم ہے یا نہیں ___ جب کوئی شخص آپ کے اوپر تنقید کرے، جب کسی سے آپ کا اختلاف ہو جائے جب کسی سے آپ کو کسی قسم کی ٹھیس پہنچے، وہی وقت دراصل اس بات کی جانچ کا ہوتا ہے کہ آپ مقام قسط پر ہیں یا
‹ Previous page Next page › Contents of January 1978 All issues