اس قسم کی باتوں سے صحیح ذہن نہیں پیدا ہو سکتا
الرسالہ، اپریل ۱۹۷۸، صفحہ ۸
ہیوی ویٹ باکسنگ کے سابق چیمپین محمد علی (24) کولیون اسپینکس (۳۶) نے 15 فروری ۱۹۷۸ء کو ہرا دیا۔ محمد علی کے لئے یہ بے حد غیر متوقع تھا کیونکہ پچھلے، اسال کی مسلسل کامیابیوں نے محمد علی کے اندر اتنا زیادہ اعتماد پیدا کر دیا تھا کہ وہ کہنے لگے تھے :
I AM KING OF THE WORLD میں دنیا کا بادشاہ ہوں ۔
تاہم یہ امکان ہے کہ یہ شکست محمد علی کی زندگی کے لئے ایک نیا موڑ پیدا کرنے کا باعث ہو۔ تین سال پہلے محمد علی نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ وہ کھیل کی دنیا سے ریٹائر ہو جائیں گے تا کہ اسلام کی خدمت کریں اور اپنی قوم کی تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے لئے کام کریں ۔ جون1975 میں محمد علی کی ملاقات حاجی بی بی کی حسن (کالی کٹ) سے ہوئی تھی۔ اس وقت وہ کوالالمپور میں تھے۔ حاجی حسن کی باتوں سے محمد علی بے حد متاثر ہوئے۔ Heavyweight boxing champion Muhammad Ali (centre) prayer at Kuala Lumpur's National Mosque on Friday Inst. On right is Ali's brother Rahman and on left Fred Stephen, Governor of Sabah. (Times of India June حاجی حسن نے مجھ کو اسلام کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا “ محمد علی نے کہا ” اس نے حیرت انگیز طور پر میرے نقطہ نظر کو بدل دیا۔ میں نے طے کر لیا ہے کہ مذہب کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت صرف کروں۔ “ مگر اس کے بعد محمد علی اپنے ارادہ پر قائم نہ رہ سکے۔ انھوں نے کھیل کے میدان میں اپنی مشغولیت کو بدستور جاری رکھا۔ تاہم موجودہ شکست نے دوبارہ ان کے ذہن کو ماضی کی طرف موڑ دیا ہے۔ 17 فروری کو لندن میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں دوبارہ اسپینکس سے لڑوں گا اور چمپیئن کا ٹائٹل اس سے چھینوں گا، تاہم اگر میں ایسا نہ کر سکا تو میں سمجھوں گا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی زندگی کا رخ مذہب کی طرف موڑ دوں۔ “ THEN I WOULD GIVE MY LIFE TO THE LOVE OF GOD AND THE HOLY KORAN AND BECOME A FULL-TIME DEDICATED MUSLIM EVANGELIST. 'WHAT I REALLY WANT TO DO IS CONVERT PEOPLE,' ALI WENT ON. 'IN 50 YEARS, EVERYONE WHO READS THIS INTERVIEW WILL BE DEAD AND GOING TO HEAVEN OR HELL. I WANT THEM TO GO TO HEAVEN.' The Times of India, 18.2.1978 پھر میں اپنی زندگی کو خدا کی محبت اور مقدس قرآن کے لئے وقف کر دوں گا۔ میں ہمہ وقتی طور پر مسلم مبلغ بن جاؤں گا۔ در حقیقت میں جو کچھ چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں لوگوں کو مسلمان بناؤں۔ آج جو لوگ میرے اس انٹرویو کو پڑھ رہے ہیں، ان میں سے ہر ایک پچاس برس بعد مر چکا ہوگا اور اس کے بعد یا تو جنت میں اس کا ٹھکانا ہوگا یا جہنم میں۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کو جنت میں پہنچانے کی کوشش کروں ٹائمٹس آف انڈیا (۱۸ فروری ۱۹۷۸ء)
‹ Previous page Next page › Contents of April 1978 All issues