Al-Risala · January 1978 · page 19

اسلام اور سیاست

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۸، صفحہ ۱۹

کامبی کا راز خاموش منصوبہ بندی ہے نہ کہ پرشور معرکہ آرائی جنگ کو کامیاب طور پر جاری رکھنے کا سب سے اعلیٰ طریقہ یہ ہے کہ دشمن کو جنگ بند کرنے پر راضی کر لیا جائے صدر مصر انور سادات کا دورہ اسرائیل کوئی اتفاقی واقعہ نہ تھا۔ جیسا کہ سابق وزیر اعظم مسٹر گولڈا میر نے کہا ہے، مصر اور اسرائیل کے درمیان اکتوبر 1973 کی جنگ کو آخری جنگ بنانے کی گفتگو پچھلے تین سال سے جاری تھی ۔ ۱۹ نومبر1977 کومسٹر سادات کایر وشلم میں اتر نا صرف اس کا آخری نتیجہ تھا۔

دشمن سے صلح کرنا، جنگ کو زیادہ بہتر طور پر جاری رکھنے کی اعلیٰ ترین صورت ہے۔ مگر اس میں شبہ ہے کہ اقتصادی حیثیت سے برباد شدہ مصر کے حکمراں کے لئے صلح کا محرک یہی ہے۔ اگر یہ اعلیٰ محرک اس اقدام کا سبب بنا ہو تو کیا وجہ ہے کہ ایک طرف تو وہ اسرائیل کی سرحد پر اپنی بندوقوں کو خاموش کرنے کے لئے بے چین ہیں۔ دوسری طرف انھیں بندوقوں کا رخ انھوں نے انتہائی بے صبری کے ساتھ فلسطینیوں اور اپنے ہم قوم عربوں کی طرف کر دیا ہے۔

تاہم پر جوش عرب اور اس سے زیادہ پر جوش فلسطینی بھی اس معاملہ میں کسی تحسین و آفریں کے مستحق نہیں ہیں۔ انور سادات نے بالفرض اگر کوئی غیر صحیح قدم اٹھایا یا تھا تو کیا آپ کے لئے یہی ایک صورت تھی کہ ان کے خلاف فوراً محاذ آرائی کا معرکہ گرم کر دیں۔ مفاہمت کی خاموش صور میں تلاش کرنے کا راستہ بھی تو آپ کے لئے کھلا ہوا تھا۔

موجودہ زمانہ میں مسلم قوموں کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے قائدین کو صرف ایک ہی طریقہ۔ محاذ آرائی کا طریقہ۔ معلوم ہے۔ خاموش جدوجہد کا سبق ان میں سے کسی نے نہیں سیکھا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم منش بیگن سے پوچھا گیا ” کیا اسرائیل اس کے لئے تیار ہے کہ مقبوضہ مغربی اردن اور فلسطینیوں کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے گفتگو کرے “ انھوں نے جواب دیا:

WE WILL FIND A SOLUTION TO THE PALESTINIAN PROBLEM, BUT NOT IN FRONT OF THE TELEVISION CAMERAS ہم فلسطینی مسئلہ کا حل پالیں گے۔ مگر ٹیلی وژن کیمروں کے سامنے نہیں۔ (ٹائمز آف انڈیا ۱۳ دسمبر، دسمبر،1977) قوموں کے مسائل کا حل خاموش منصوبہ بندی میں ہوتا ہے۔ مگر اکثر قائدین اس کو پُر رونق ہنگاموں میں تلاش کرتے ہیں۔ شاید اس لئے کہ اس طرح دو فائدوں میں سے کم از کم ایک فائدہ یقینی طور پر حاصل ہو جاتا ہے۔ ۳۰، کے ذریعہ قائد کی اپنی شخصیت بہر حال نمایاں ہو جاتی ہے ۔ خواہ قوم کا مسئلہ حل ہو یا نہ ہو۔ الرسالہ1977 کے مندرجہ ذیل شمارے درکار ہیں جو صاحبان یہ شمارے فراہم کرسکتے ہوں، وہ براہ کرم ہم کو مطلع فرمائیں ۔ _________ منیجر

‹ Previous page Next page › Contents of January 1978 All issues

Printed page