Al-Risala · May 1978 · page 2

الرسالہ، مئی ۱۹۷۸، صفحہ ۲

الرسالہ، مئی ۱۹۷۸، صفحہ ۲

سرپرست مولانا وحید الدین خاں کوئی شخص یہ نادانی نہیں کرے گا کہ اپنے گھر کا کھانا کاٹھ کی ہنڈیا میں پکائے۔ کیونکہ ہر شخص جانتا ہے کہ چولھے کی آگ کاٹھ کی ہنڈیا کو جلا دے گی۔ اور بالآخر آدمی کے حصے میں کچھ نہیں آئے گا۔ مگر کیسی عجیب بات ہے کہ ملت کا کھانا ہر آدمی کاٹھ کی ہنڈیا میں پکا رہا ہے۔ نعرے اور پوسٹر، جلسے اور کانفرنسیں، شاعری اور خطابت، احتجاج اور مطالبات، یہ سب ”کاٹھ کی ہنڈیا“ ہیں۔ مگر ہمارے تمام قائدین انھیں کے ذریعہ ملت کا مستقبل تعمیر کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پچھلی کئی نسلوں کے ناکام تجربات بھی ان کے جوش میں کمی کا باعث نہ ہوسکے۔

شماره ۱۸ زر تعاون سالانہ ۲۴ روپے قیمت فی پرچہ خصوصی تعاون سالانہ ایک سو روپے مئی ۱۹۷۸ بیرونی ممالک سے ۵ ڈالر امریکی دو روپے

‹ Previous page Next page › Contents of May 1978 All issues

Printed page