الرسالہ، جنوری ۱۹۷۸، صفحہ ۲
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۸، صفحہ ۲
فہرست اداریہ ۲ جب لوگ اندھے بہرے ہو جائیں ۳ ایک نئی سائنسی دریافت ۵ میں نے سمجھا تھا ۔ ۔۔ ۷ اسلامی تعلیمات، ایک فکری مطالعہ ۷ کامیابی کا راز، خاموش منصوبہ بندی ۱۹ عربی زبان کی نئی اہمیت ۲۰ اقتصادی امکانات آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۲۲ مغرب میں تبلیغ اسلام ۲۴ اسلام، دورِ دعوت کا آغاز ۲۶ انسانی اندازے کتنے غلط ہوتے ہیں ۳۲ جب دین کی حقیقت گم ہو جائے ۳۳ سب سے بڑا مسئلہ، موت ۳۷ نجات کا راستہ ۳۷ وہ کئی زبانیں جانتے تھے ۳۹ مراسلات ۴۰ کیسی عجیب سیاست ۴۲ اللہ نے اپنے رسول کو داعی بنا کر بھیجا تھا ۴۴ اداریہ — الرساله کوئی صحافتی کاروبار نہیں، وہ اعلان حق اور اصلاحِ امت کی ایک صحافتی مہم ہے۔ اس سے کسی کا کوئی ذاتی فائدہ وابستہ نہیں۔ جن لوگوں نے اس کو جاری کرنے کی ہمت کی ہے، ان کے لئے وہ سراسر ایک گھاٹے کا سودا ہے۔ اس کی کامیابی کا واحد راز یہ ہے کہ امت میں کچھ ایسے لوگ اٹھیں جو اس کو اپنا کام‘ ' سمجھ لیں اور اس کو اس طرح آگے بڑھانا چاہیں جس طرح کوئی شخص اپنے ذاتی کام کو آگے بڑھاتا ہے۔ اس کے برعکس الرساله کو پڑھنے والے اگر اس کو ایک ڈائجسٹ یا معروف معنوں میں علمی وادبی پرچہ سمجھتے رہے تو نا ممکن ہے کہ یہ صحافتی مہم کسی نتیجہ خیز انجام تک پہنچے۔
قوموں کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ اس میں ہر شخص اپنی ذمہ داری کو جانتا ہو۔ جس قوم میں دو سروں کی ذمہ داری جاننے والے ماہرین پیدا ہونے لگیں، اس کے لئے اسباب کی اس دنیا میں ، موت کے سوا کوئی اور چیز مقدر نہیں ۔
بدقسمتی سے اس معاملہ میں ہمارا تجربہ زیادہ خوش آئند نہیں۔ ہمیں ایسے خطوط تو روزانہ ملتے ہیں جن میں ہمارا کوئی ہمدرد ہم کو ہماری ”ذمہ داریاں“ یاد دلاتا ہے۔ یہاں سرخ نشان اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی خریداری کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ براہ کرم سالانہ زر تعاون بذریعہ منی آرڈر روانہ فرمائیں تاکہ الرساله آپ کے نام جاری رکھا جا سکے ۔ منیجر مگر ایسے خطوط موصول کرنے کی ہوس کسی ہم کو لم ہی نصیب ہوتی ہے جس میں کوئی بندہ خدا ہمیں اس بات سے مطلع کرے کہ الرسالہ کے سلسلے میں اس نے اپنی ذمہ داریوں کو جان لیا ہے۔
زندہ افراد کسی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ اگرچہ کم ہی قومیں ہیں جو اس معنی میں سرمایہ دار ہوں۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1978 All issues