Al-Risala · January 1978 · page 21

اسلام اور سیاست

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۸، صفحہ ۲۱

صدی عیسوی کے شیخ عبد القادر جرجانی (م471ھ کے قلم یہ الفاظ نکلے کہ اب ایسا زمانہ آگیا ہے کہ انسانی طبیعتیں بدل گئی ہیں۔ جہل اور لاعلمی نے علم و فضل کا درجہ لے لیا ہے۔ جو اوصاف پہلے قابل تعریف سمجھے جاتے تھے، وہ قابل مذمت بن گئے ہیں:

حَتَّى صَارَ اعْجَزَالنَّاسِ عِنْدَ الْجَمْعِ مَنْ كَانَتْ لَهُ هِمَّةٌ فِي أَنْ يُسْتَفِيدَ عِلْماً أَوْ يَزْدَادَ فَهُمَا أَوْ يَكْتَسِبَ فَضْلًا أَوْ يَجْعَلَ لَهُ ذَالِكَ بِحَالِ شُغْلًا۔ دلائل الاعجاز، صفحه ۲۸ یہاں تک کہ اب یہ حال ہے کہ لوگوں کے نزدیک وہ شخص سب سے زیادہ ناکارہ سمجھا جاتا ہے جو علوم عربیہ کا شوق رکھتا ہو۔ اور اس میں استفادہ و ترقی میں مشغول ہو۔ اٹھارویں صدی میں جب مغربی قومیں عالم اسلام پر غالب آگئیں تو اس میں اور ترقی ہوئی۔ تقریباً دوسو برس تک یہ حال رہا کہ عربی زبان اور عربی علوم میں مشغول ہونا، کم از کم دنیوی اعتبار سے، بالکل بے فائدہ سمجھا جانے لگا۔ "مسٹر" ہونا عزت کی علامت اور "مولوی" ہونا بے وقتی کا نشان بن گیا۔ مگر بیسویں صدی کے نصف Acclaimed the best in the world Reconnus comme les meilleurs du monde Anerkanntermaßen das Beste auf der Welt Reconocidas como las mejores del mundo أجمع الناس على أنها الاجود في العالم 最優設計及最高品質之工具 品質最高世界之工具 Far East/Pacific Division Snap-on Tools International Ltd. 103-104 Hollywood Commercial House 3-5 Old Bailey Street P.O. Box: 1619 Hong Kong, B.C.C. 16 on inquiry card Latin American/Caribbean Division Snap-on Inter-Americas Ltd. Dadeland Towers-Suite 314 9200 South Dadeland Boulevard Miami, Florida 33156 ایک عالمی تجارتی ادارہ کا اشتہار ہانگ کانگ کے اخبار میں لند ٹائم میں فروخت جائداد کا اشتہار عربی زبان میں آخر میں صورت حال دوبارہ تبدیل ہورہی ہے۔ ہندوستان میں بہت سے ادارے ہیں جو مختلف بیرونی زبانیں سکھانے کا کورس چلاتے ہیں۔ چند برس پہلے ان میں عربی زبان کو کوئی مقام حاصل نہ تھا۔ آج یہ حال ہے کہ بڑے سے بڑے انگریزی اخبارات میں جب ان اداروں کا اشتہار چھپتا ہے تو عربی زبان مختلف غیر ملکی زبانوں کی فہرست میں صرف انگریزی کے بعد نمبر ۲ پر درج ہوتی ہے۔ ہندوستانی اخبارات میں ایسے اشتہارات شائع ہونے لگے ہیں جن میں خصوصیت کے ساتھ عربی میں اشتہاری عبارتیں شامل رہتی ہیں۔

یہ محض ایک چھوٹی سی مثال ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عربی زبان موجودہ زمانہ میں کتنی اہمیت اختیار کرتی جارہی ہے۔ اب وہ نہ صرف اقوام متحدہ اور اس کی دوسری ایجنسیوں کی سرکاری زبان ہے بلکہ جدید دنیا کی تمام بڑی بڑی سرگرمیوں میں اس کا استعمال ہونے لگا ہے۔

عربی زبان کی اس جدید اہمیت نے ہمارے عربی مدارس کی تعلیم میں ایک نئی اہمیت پیدا کردی ہے۔ ان مدارس کے طلبہ اگر تکمیل نصاب کے ساتھ عربی لکھنے اور بولنے کی استعداد بھی لے کر نکلیں تو انھیں یہ شکایت نہ ہوگی کہ " آج کی دنیا میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں "۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1978 All issues

Printed page