Al-Risala · May 1978 · page 48

چند نئی کتابیں

الرسالہ، مئی ۱۹۷۸، صفحہ ۴۸

"الاسلام" کے بعد ادارہ الرسالہ کی دوسری کتابی پیش کش ظہور اسلام از مولانا وحید الدین خاں صفحات ۲۰۰ - قیمت دس روپے۔

آفسیٹ کی اعلمی طباعت کے ساتھ جدید اسلامی لٹریچر میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب روانگی کا خرچ بذمہ ادارہ قرآن پہلی کتاب ہے جس نے انسانی تاریخ میں دورِ نثر کا آغاز کیا۔ علمی طرز فکر کی بنیاد رکھی اور سائنٹفک استدلال کو رائج کیا۔ موجودہ دور کا علمی انقلاب، قرآن ہی کے پیدا کردہ انقلاب کا نتیجہ ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ قرآن کے حاملین اس انقلاب کو سمجھنے میں سب سے پیچھے ہیں ـــــ وہ ابھی تک شعورِ شاعری کی فضا سے نکل نہ سکے۔ حتی کہ ان کی نشر بھی خطابت اور شاعری کی ایک صورت ہوتی ہے۔ سائنٹفک استدلال میں ان کے پیچھے ہونے کا حال یہ ہے کہ ان کے علماء اب بھی سائنٹفک استدلال اور مغرب زدگی کو ہم معنی سمجھتے ہیں۔

مسلمانوں کی اس علمی پسماندگی کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ دورِ جدید کے معیارِ فکر پر ابھی تک اسلام کا علمی اظہار نہ ہو سکا۔ ہر دور کا ایک اسلوب اور ہر ذ ایک علی معیار ہوتا ہے اور ہر دور کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے دور کے فکری معیار پر خدا کے دین کا اعلان کریں۔ "ظہورِ اسلام" جدید اسلامی تاریخ کی پہلی کتاب ہے جس میں اسلام کو وقت کے معیارِ فکر پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1978 All issues

Printed page