اصلاحی و تجدیدی کوششیں
الرسالہ، جون ۱۹۷۸، صفحہ ۴۱
اصلاحی و تجدیدی کوششیں
دورِ جدید اور اس کے مقابلہ میں اسلام کے مسئلہ کا آغاز سولھویں صدی عیسوی میں ہوتا ہے جبکہ پرتگالیوں نے یورپ اور ہندوستان کے درمیان سمندری راستہ دریافت کرکے بحرِ ہند اور بحرِ عرب پر قبضہ کر لیا اور عربوں کی تجارت مشرقی ایشیا سے کاٹ دی۔ سترھویں صدی میں اسٹیم انجن کی دریافت اور اٹھارویں صدی میں جدید سائنس کا وجود میں آنا یورپ کے لئے طاقت کا نیا میدان کھل جانے کے ہم معنی تھ1۔ اس کے بعد ۱۸۶۹ میں جب نہرِ سوئز بنی اور اس نے بحرِ روم اور بحرِ احمر کے درمیان سیدھا راستہ کھول دیا تو عالمِ اسلام پر مغرب کے غلبہ کا عمل اپنی انتہا کو پہنچ گیا۔ جب تک یہ عمل تجارتی منڈیوں پر قبضہ اور غیر سیاسی میدانوں میں نفوذ کی صورت میں ہورہا تھا، لوگ اس سے بے خبر رہے۔ مسلم رہنماؤں کو اس واقعہ کی خبر صرف اس وقت ہو سکی جب اس نے اپنے استیلا کو مکمل کرکے عالمِ اسلام کے اوپر اپنا سیاسی جھنڈا لہرا دیا۔
انیسویں صدی کے آخر میں مسلم دنیا میں مختلف قسم کی تحریکوں کا ظہور ہوتا ہے۔ مگر اس پوری مدت میں جو بے شمار تحریکیں مسلمانوں کے درمیان اٹھیں، تقریباً سب کی سب ردِ عمل کی نفسیات کے تحت اٹھنے والی تحریکیں نظر آتی ہیں۔ ان میں کوئی تحریک ایسی نہیں ملتی جو ایجابی فکر کے تحت پیدا ہوئی ہو۔ خارجی طاقت کی دراندازی نے مسلم معاشرہ کے لئے جو مسائل پیدا کئے، ان سے متاثر ہو کر کچھ لوگ بس جوابی ذہن کے تحت اٹھ کھڑے ہوئے وہ اصلاً خارجی حالات کی پیدا وار تھے نہ کہ اسلامی تعلیمات اور سیرتِ رسول پر مثبت غور و فکر کی پیدا وار۔ ردِ عمل کی یہ نفسیات جن جن صورتوں میں ظاہر ہوئی، ان کو سمجھنے کے لئے ہم چار عنوانات کے تحت ان کا مطالعہ کر سکتے ہیں:
ا۔ مقابلہ آرائی ۲۔ تحفظ ۳۔ احیاء ۴۔ تعمیر و استحکام مقابلہ آرائی کے ذہن نے سیاسی آزادی کی تحریکوں کی صورت اختیار کی۔ سید جمال الدین افغانی (۱۸۳۸ء سے لے کر ابوالکلام آزاد (۱۸۸۸ء - ۱۹۵۸ء) تک بے شمار ایسے قائدین پیدا ہوئے جنھوں نے - اپنی تقریروں اور تحریروں سے پوری مسلم دنیا کو جوش و خروش سے بھر دیا۔ جمال الدین افغانی کا نعرہ تھا: مصر لِلمصريين (مصر مصر یوں کے لئے)۔ لیبیا میں اٹلی کے سیاسی اقتدار (۱۹۱۱-۱۳۳۰) کے زمانہ میں سلیمان البارونی نے آواز لگائی: موتوا اليوم اعزار قبیل ان تموتوا غدا (آج عزت کے ساتھ مر جاؤ قبل اس کے کہ تم ذلت
‹ Previous page Next page › Contents of June 1978 All issues