مغربی دنیا میں اسلام
الرسالہ، جولائی ۱۹۷۸، صفحہ ۱۹
مغربی دنیا میں اسلام
پہلے ”اونٹوں“ کے ذریعہ داخل ہوا تھا اب وہ یہاں ”پٹرول“ کے ذریعہ داخل ہو رہا ہے چیزیں دراصل اس بات کا نشان ہیں کہ آسٹریلیا مسلم ملکوں خاص طور پر عربوں سے تعلقات بڑھا رہا ہے۔ پٹرول نے آج کی دنیا میں عربوں کی اہمیت بڑھا دی ہے اور اسی کے ساتھ اسلام کی بھی۔
۱۹۵۱ء سے مسلمانوں کی نئی قسم آسٹریلیا میں داخل ہونا شروع ہوئی ہے۔ یہ مختلف مسلم ملکوں کے طلبہ ہیں۔ 1978 میں ان کی تعداد تقریباً پانچ ہزار تھی۔ اسی طرح مسلم سفارت خانوں کا عملہ بھی مسلمانوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔ برسبین (BRISBANE) میں ۱۹۰۷ء میں ایک مسجد بنائی گئی تھی جو اب خستہ حالت میں تھی۔ اب یہاں کے مسلم طلبہ نے اس کی نئی تعمیر کا منصوبہ بنایا اس کی لاگت کا اندازہ ۷۵ ہزار آسٹریلیائی ڈالرتھا۔ مسجد 1970 میں بن کر تیار ہو گئی مگر اس کی لاگت اصل اندازہ کے مقابلہ میں صرف نصف ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مقامی مسلمانوں نے رضا کارانہ طور پر مزدوروں کا کام کیا۔ سڈنی نہ صرف آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہر ہے بلکہ یہاں مسلم آبادی بھی سب سے زیادہ ہے یہاں مسلمانوں کی تعداد تقریباً ۵۰ ہزار ہے۔ آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد بھی جلد ہی یہاں مکمل ہو جائے گی۔ اس کی لاگت کا اندازہ پانچ لاکھ آسٹریلیائی ڈالر ہے۔ اسی طرح ملبورن میں پانچ لاکھ آسٹریلیائی ڈالر کی لاگت سے ایک مسجد تیار ہوئی ہے ۔ اس کی لاگت زیادہ تر بیرونی مسلم ملکوں کے عطیات سے پوری کی گئی ہے ۔ مثلاً صباح ، سعودی عرب، بحرین ، کویت ۔
سعودی عرب نے آسٹریلیا میں مساجد کی تعمیر کے لئے خصوصی طور پر پچاس ہزار ڈالر کی رقم دی ہے ۔ آسٹریلیا کے مختلف مقامات پر جو مساجد ہیں ، ان کا نقشہ یہاں دیا جارہا ہے ۔
یہ معلومات آسٹریلین ہائی کمیشن کے ایک بلیٹن سے لی گئی ہیں جو اپریل ۱۹۷۸ میں دہلی سے شائع کیا گیا ہے ۔ بلیٹن کا عنوان ہے :
MUSLIMS IN AUSTRALIA اعلان دفتر کو الرسالہ کے حسب ذیل شمارے درکار ہیں :
جولائی 1977 اکتوبر 1977 نومبر 1977 جو لوگ فراہم کر سکتے ہوں، براہ کرم مطلع فرمائیں منیجر الرسالہ جمعيتہ بلڈنگ قاسم جان اسٹریٹ دہلی ۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1978 All issues