Al-Risala · July 1978 · page 44

"مذہب اور جدید چیلنج“ کا پہلا صفحہ

الرسالہ، جولائی ۱۹۷۸، صفحہ ۴۴

"مذہب اور جدید چیلنج“ کا پہلا صفحہ

فروری ۱۹۵۵ کا واقعہ ہے ۔ لکھنؤ کے مشہور امین الدولہ پارک میں جماعت الاسلامی ہند کے زیر اہتمام ایک عمومی اجتماع ہوا۔ اس موقع پر اسلام کے عقلی اثبات پر مصنف کتاب کی ایک تقریر ہوئی۔ تقریر کے بعد جب اعلان کیا گیا کہ یہ تقریر چھپی ہوئی صورت میں اسٹال پر موجود ہے تو انسانوں کا ہجوم اس کو لینے کے لئے بک اسٹال پر ٹوٹ پڑا اور تقریر کے مطبوعہ نسخے آناً فاناً فروخت ہو گئے۔ بعد میں یہ تقریر نئے عہد کے دروازے پر“ کی صورت میں اردو اور ہندی میں شائع ہوئی۔

یہ پہلا موقع ہے جب کہ مصنف کو یہ خیال پیدا ہوا کہ جدید الحاد کے جواب میں عصری انداز میں ایک کتاب تیار کرنی چاہئے۔ اس کے لئے مطالعہ اور مواد جمع کرنے کا کام منظم طریقے سے اسی وقت سے شروع ہو گیا ۔ مطالعہ کے بعض اجزاء متفرق طور پر بعض ماہناموں میں شائع ہوتے رہے، جب کہ جمع شدہ مواد کی باقاعدہ ترتیب کا کام ۱۹۶۳ میں شروع ہوا اور اگست سنہ ۹۶ میں تحریری طور پر مکمل ہو گیا ۔ پہلی بار یہ کتاب ۱۹۶۶ میں ادارہ تحقیقات و نشریات اسلام (ندوة العلماء لکھنؤ) سے شائع ہوئی۔ اس کا عربی ترجمہ ۱۹۷۰ میں کویت کے ناشر دار البحوث العلمیہ سے اسلام یتحدی کے نام سے شائع ہوا۔ اب تک اس کے تقریباً ایک درجن ایڈیشن بیروت اور قاہرہ سے شائع ہو چکے ہیں۔ ترکی زبان میں بھی اس کا ترجمہ چھپ چکا ہے۔ زیر نظر کتاب اسی کا نظر ثانی شدہ ایڈیشن ہے اردو، عربی، ترکی زبانوں میں اشاعت کے بعد کتاب پر سیکڑوں تبصرے مختلف ملکوں میں شائع ہوئے ہیں ۔ ان میں سے ایک تبصرہ جزوی طور پر ٹائٹل کے آخری صفحہ پر نقل کیا جا رہا ہے۔ یہ تبصرہ معروف مصری ادیب احمد بہجت کے قلم سے ہے اور وہ قاہرہ کے روز نامہ الاہرام (۲ جولائی ۱۹۷۳ء) میں شائع ہوا تھا۔ تبصرہ نگار لکھتے ہیں: " مصنف کتاب نے اسلام کے مطالعہ کا ایک ایسا علی انداز اختیار کیا ہے جو بالکل نیا اور انوکھا ہے۔ جدید مادی فکر کے مقابلہ میں دین کو وہ اسی طرز استدلال سے ثابت کرتے ہیں جس سے منکرین مذہب اپنے نظریات کو ثابت کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ اسلام کے ظہور سے لے کر اب تک چودہ سو سالوں میں اسلام پر بے شمار کتا بیں لکھی گئی ہیں۔ اگر تاریخ کو چھانا جائے اور اللہ کی طرف بلانے والی عمدہ کتابوں کو چھلنی سے چھان کر نکالا جائے تو کتاب الاسلام یتحدیٰ بلا شک و شبہ ان میں سے ایک ہوگی ۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مصنف کتاب کے عمل کو قبول فر مائے ۔ ان کے دل کو نور سے ، ان کی عقل کو معرفت سے اور ان کی روح کو رضلے سے بھر دے اور ان کے قلم کو ایسی روشنائی عطا کرے جو لکھنے سے کبھی ختم نہ ہو۔ “ ناشر

‹ Previous page Next page › Contents of July 1978 All issues

Printed page