مراسلات
الرسالہ، اگست ۱۹۷۸، صفحہ ۱۲
میں ان کا تجزیہ کرے ۔
ا ۔ آپ نے راقم الحروف کے " گھریلو ماحول " پر بھی اعتراض کیا ۔ اگر چہ متعین طور پر آپ نے نہیں بتایا کہ وہ کیا چیز ہے جو آپ کے نزدیک قابل اعتراض ہے۔ تاہم میں آپ کو یا کسی بھی مرد یا عورت کو یہ حق دیتا ہوں کہ وہ میرے گھر میں آکر ایک مہینہ یا اس سے زیادہ مدت تک قیام کرے اور دیکھے کہ میں اور میرے گھر کے لوگ کس طرح رہتے ہیں۔ جو دین میں نے قرآن و حدیث میں پڑھا ہے اس کے مطابق میں اس کو حرام سمجھتا ہوں کہ قطعی معلومات کے بغیر کسی کو اس کی ذاتی زندگی کے بارے میں متہم کیا جائے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ جو شخص اس قسم کی ذمہ داری لینا چاہتا ہو وہ اس سے پہلے اس کی براہ راست تحقیق بھی کرلے۔
تعارف و تبصره آسان قرآن (مترجم)
ناشر: ورلڈ قرآن سوسائٹی ۱۸ پیلا تالاب، رام پور (یوپی)
مذکورہ اداره ایک نان کمرشیل اداره ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ "قرآن کا ترجمه مختلف قوموں کی زبان میں شائع کیا جائے ۔ اور اس کام سے کوئی دنیوی فائده پیش نظر نه هو۔ کتاب کا ترجمه آسان زبان میں صورت یہ ہوتی ہے کہ پورا قرآن ایک ہی جلد کی صورت میں شائع کیا جاتا۔ کتابت کو کم جلی کر کے ضخامت گھٹائی جاسکتی ہے۔ عمدہ کتابت کے ساتھ باریک کا غذ پر ایک جلد کی صورت میں اگر اس کو شائع کیا جائے تو موجودہ صورت کے مقابلہ میں کہیں زیادہ مفید ہوگا۔
دوسری بات یہ کہ اس پر مترجم کا نام درج نہیں ہے۔ ذاتی طور پر مجھے معلوم ہے کہ یہ ترجمہ مولانا محمد فاروق خان ہے ۔ ترجمہ کی خوبی یہ ہے کہ آسان ہوتے ہوئے اصل کا اثر قائم رکھے،، زیر نظر “ آسان قرآن “ اسی کوشش کا پہلا جزء ہے۔ ادارہ کا منصوبہ یہ ہے کہ اردو کے علاوہ ہندی، انگریزی اور دنیا کی دوسری زبانوں میں اسی طرح سادہ اور آسان ترجمے شائع کئے جائیں۔ ترتیب یہ ہے کہ دائیں صفحہ پر متن ہے اور بائیں صفحہ پر ترجمہ اس میں شک نہیں کہ زیر نظر ترجمہ اپنے مقصد میں پوری طرح کامیاب ہے، وہ سادہ بھی ہے اور مؤثر بھی زیر نظر حصہ پانچ پاروں کے ترجمہ پر مشتمل ہے۔ اسی طرح بقیہ حصے شائع کئے جائیں گے۔ تبصرہ نگار کے لئے اس تجویز سے اتفاق مشکل معلوم ہوتا ہے۔ غالباً زیادہ بہتر ایم اے نے کیا ہے، موصوف اس سے پہلے قرآن کا ہندی زبان میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ متعدد علمی و دینی کتابوں کے مصنف ہیں۔ اگر ان کا نام ترجمہ میں دے دیا جائے تو یہ یقیناً اس کے استناد میں اضافہ کا باعث ہوگا اسلام میں حلال و حرام صفحات: :432 قیمت پندرہ روپے پتہ: الدار السلفیہ، حامد بلڈنگ ، مومن پورہ مولانا آزاد روڈ، بمبئی ۱۱ مشہور عرب عالم یوسف قرضاوی کی کتاب ہے جس کا نام ہے الحلال والحرام في الاسلام - زیر نظر کتاب اس کا اردو ترجمہ ہے جو مولانا شمس پیرزادہ نے کیا ہے۔ کتاب اپنے موضوع پر نہایت جامع اور تحقیقی ہے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1978 All issues