Al-Risala · October 1978 · page 6

رودادسفر

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۸، صفحہ ۶

نغمہ ادھ نور السلام مولا تا واحد از مدالدین خان قیمت کتاب ظہورِ اسلام پڑھی گئی۔ مجھے ایسا معلوم ہوا کہ میں قرآن اور تاریخِ اسلام پڑھ رہا ہوں۔ برسوں سے اسلام سے متعلق کتابیں بازار میں آ رہی ہیں مگر اس کے مقابلہ میں کوئی کتاب ایسی نہیں ہے جس کا تقابل کیا جا سکے۔ آپ کی فکر و نظر ، قوتِ استدلال ، تقابلی تعارف اور سائنٹفک معیار اس نوعیت کا ہے کہ جو کتابیں پڑھی گئیں وہ بالکل اکارت ہوگئیں۔

کسی کتاب یا لٹریچر کو پڑھنے کے لئے ایک خاص فہم کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ تعصب آگے آگے آکر کتاب کو بے معنی کر دیتا ہے۔ مگر یہ کتاب پڑھنے کے بعد کوئی طرزِ فکر کا آدمی کیوں نہ ہو بغیر داد دیئے نہیں رہ سکتا، اس لئے مکتبہ الرسالہ، جمعیۃ بلڈنگ بارہ روپے کہ اس کتاب میں تمام مذاق کا ذخیرہ موجود ہے۔ کتاب پڑھنے کے بعد آدمی پر سکوت و محویت غالب ہو جاتی ہے اور آئندہ کے تعلق سے سوچ میں پڑ جاتا ہے۔ کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں قرآن کے تاریخی واقعات ۔ غزوات ۔ سیرت ، صحابہ کا عمل قیاس ۔ اجتہاد و غیرہ کے مسائل جمع ہو گئے ہیں کتاب بلا مبالغہ اچھی نہیں بلکہ ایک نعمت ہے اور ایک بصیرت کا کام دے سکتی ہے۔ اس کی افادیت کے لحاظ سے تمام زبانوں میں ترجمہ کیا جانا چاہئے اور ترجمہ اس انداز سے کیا جائے کہ اس کی معنویت برقرار رہے۔ (مولانا) محمد فخر الدین خطیب ، میدک ۹ جولائی ۱۹۷۸ء قاسم جان اسٹریٹ دہلی ۶

‹ Previous page Next page › Contents of October 1978 All issues

Printed page