Al-Risala · February 1978 · page 3

الرسالہ، فروری ۱۹۷۸، صفحہ ۳

الرسالہ، فروری ۱۹۷۸، صفحہ ۳

قال اللہ ، قال الرسول بسم الله الرحمن الرحيم کہو وہ اللہ ایک ہے اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے نہ وہ کسی کی اولاد ، اس کا کوئی ہمسرنہیں (قرآن، سورہ اخلاص)

اللہ ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ ہے، سب کو تھامے ہوئے ہے۔ اس کو نہ اونگھ لگتی اور نہ نیند آتی۔ زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے، اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کے سامنے بغیر اس کی اجازت کے سفارش کر سکے۔ جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ ان سے اوجھل ہے، سب کا اسے علم ہے۔ اس کے علم کے کسی گوشہ پر بھی کوئی شخص حاوی نہیں ہو سکتا، مگر جو وہ چاہے۔ اس کا اقتدار آسمانوں اور زمین پر چھایا ہوا ہے۔ ان کی نگہبانی اس کے لئے کوئی تھکا دینے والا کام نہیں۔ وہی سب سے اوپر ہے، سب سے بڑا۔ (بقره ۲۵۵)

لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو اس کا برابر ٹھہراتے ہیں۔ ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی محبت اللہ سے رکھنا چاہئے۔ اور جو ایمان والے ہیں وہ تو اللہ کو سب سے محبوب رکھتے ہیں۔ کاش یہ ظالم اس بات کو جان لیتے جس کو وہ عذاب دیکھ کر جانیں گے کہ ساری طاقت اللہ ہی کے پاس ہے اور یہ کہ اللہ بڑی سخت سزا دینے والا ہے۔ جب کہ وہ لوگ جن کے کہنے پر دوسرے چلتے تھے، ان لوگوں سے الگ ہو جائیں گے جو ان کے کہنے پر چلتے تھے۔ اس وقت وہ عذاب کو دیکھیں گے اور ان کے باہمی تعلقات بالکل ٹوٹ جائیں گے۔ اور وہ لوگ جو دنیا میں ان کی پیروی کرتے تھے، کہیں گے کہ کاش ہم کو پھر ایک موقع دیا جاتا تو ہم بھی ان سے الگ ہو جاتے جس طرح وہ ہم سے الگ ہو رہے ہیں۔ اس طرح اللہ ان کے اعمال کو سامان حسرت بنا کر دکھائے گا اور وہ آگ سے کبھی نہ نکل پائیں گے۔ (بقره، ۱۶۷-۱۶۵)

یقیناً اللہ اس کو نہیں بخشے گا کہ اُس کے ساتھ شرک کیا جائے۔ اس کے سوا اور گناہوں کو معاف کر دے گا جسے وہ معاف کرنا چاہے۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا وہ زیادہ گمراہی میں بہت دور نکل گیا (نساء ۱۱۶) لوگو! عبادت کرو اپنے رب کی جس نے تم کو اور تم سے قبل والوں کو پیدا کیا تاکہ تم بچ جاؤ۔ وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنا دیا۔ اوپر سے پانی برسایا، پھر تمھاری غذا کے لئے ہر طرح کی پیدا وار نکالی۔ سوتم کسی کو اللہ کا برابر نہ ٹھہراؤ حالانکہ تم جانتے ہو۔ (بقره - اللہ تمھیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے اہل کے سپرد کرو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف

‹ Previous page Next page › Contents of February 1978 All issues

Printed page