JAMA MASJID, DELHI.6
الرسالہ، نومبر ۱۹۷۸، صفحہ ۱۲
ایک شخص بے معنی شور و غل کر رہا تھا دوسرا شخص آہستہ سے بولا: میرے بھائی چپ رہو۔
پہلے شخص نے کہا: مجھ سے چپ ہونے کو کہتے ہو اور تم خود چیخ رہے ہو۔ سڑک پر ایک راہ گیر صحیح سمت میں چلا جا رہا تھا۔ پیچھے سے ایک نوجوان تیزی سے سائیکل دوڑاتا ہوا آیا اور راہ گیر سے ٹکرا گیا راہ گیر نے سائیکل والے سے کہا "گھنٹی کیوں نہیں بجائی" سائیکل والا غصہ سے بولا: گھنٹی نہ ہو تو۔ ۔ ۔“ ”پھر بریک کیوں نہیں دیا“ راہ گیر نے دوبارہ کہا ”بریک نہ ہو تو“، سائیکل والے نے کہا اور راہ گیر کو تیز نظروں سے دیکھتا ہوا آگے روانہ ہو گیا۔ ایک شخص قبر پر سجدہ کر رہا تھا دوسرا شخص بولا : ”میرے بھائی خدا کو سجدہ کرو۔ قبر کو سجدہ کرنا جائز نہیں“ پہلا شخص ڈنڈا لے کر دوسرے کے اوپر پل پڑا ”میرے بھائی آخر مجھ کو مارتے کیوں ہو“، دوسرے شخص نے کہا پہلا شخص بولا : اور تم کیا میرے اوپر پھول برسا رہے تھے ۔ ایک شخص ایک ادارہ میں رہائشی ملازم تھا ادارہ کے انچارج نے اچانک ایک روز اس سے کہا: کل سے آپ اپنا کمرہ خالی کر دیں ملازم نے کہا: میرا کمرہ ہی تو میرا دفتر بھی ہے۔ اگر میں کمرہ چھوڑ دوں تو کام کہاں کروں ”میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ کمرہ خالی کر دیں اور آپ مجھ سے بحث کر رہے ہیں“، انچارج نے جواب دیا۔ ”یہ کون سا اسلام ہے کہ سینما ہاؤس میں آگ لگا کر چار مسلمانوں کو جلا دیا جائے“، ایک شخص نے ایرانی لیڈر سے کہا ” ہم نے کب آگ لگائی ہے۔ یہ تو شاہ کے ایجنٹوں نے ہماری تحریک کو بدنام کرنے کے لئے کیا ہے“
‹ Previous page Next page › Contents of November 1978 All issues