Al-Risala · November 1978 · page 16

It was a fair decision.

الرسالہ، نومبر ۱۹۷۸، صفحہ ۱۶

قسم کی ورزشوں میں لگے رہتے ۔

اگست میں، مقابلہ کی تاریخ سے کچھ پہلے، انھوں نے ڈیریک (رینسلوانیا) میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ 15 ستمبر کے مقابلہ میں دوبارہ ٹائٹل جیت لوں گا۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 36ساله علی آج کل اپنے باکسنگ سنٹر پر زبردست تیاری میں مصروف رہتے ہیں۔ وہ بے حد سنجیدہ ہوگئے ہیں ۔ اخباری رپورٹ کا ایک جملہ یہ تھا۔

محمد علی کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے محمد علی کو اتنا سخت محنت کرتے ہوئے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اس طرح محنت اور تیاری کے چھ سخت مہینے گزارنے کے بعد محمد علی نے 16 ستمبر1978 کو دوبارہ لیون اسپنکس سے مقابلہ کیا اور اس کے اوپر شان دار فتح حاصل کی ۔ اسپنکس فتح کے بعد عیاشیوں میں پڑ گیا حتیٰ کہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں پولیس نے اس کا چالان کیا۔ جب کہ محمد علی برا برای تیاری میں مشغول رہا ۔

ہار کو مان لینا اعلیٰ ترین انسانی صفت ہے۔ یہ حقیقت واقعہ کا اعتراف ہے۔ یہ جھوٹ کو چھوڑ کر سچائی کا راستہ اختیار کرنا ہے۔ جو شخص اپنی ہار مان لیتا ہے، اس کے اندر حقیقت پسندانہ نفسیات ابھرتی ہیں ۔ وہ سنجیدگی کے ساتھ حالات کا جائزہ لینے لگتا ہے۔ وہ اپنی کمزوریوں کو سمجھ کر دوبارہ اپنی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ وہ حریف کے خلاف لفظی طوفان اٹھانے کے بجائے حقیقی میدان میں اس کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں کرتا ہے۔ ایک طرف اس کا حریف فتح کی خوشی میں مگن ہوتا ہے۔ دوسری طرف یہ اپنی شکست کے احساس کو لئے ہوئے سنجیدہ تیاریوں میں مصروف ہوتا ہے —— ان باتوں کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جو شخص مقابلہ کے میدان میں ہار گیا تھا وہ دوبارہ اپنے حریف کو شکست دے کر کامیاب ہو جاتا ہے۔ یہ وقت ہم میں سے ہر شخص کے لئے مقدر ہے کینیا کے صدر جومو کینیاٹا ۲۱ اگست ۱۹۷۸ کی رات کو سمندر کے کنارے اپنے صدارتی محل میں سوئے۔ اگلی صبح کو وہ اپنے بستر پر مردہ پائے گئے ۔ ان کی عمر تقریباً ۸۷ سال تھی۔ مشہور انگریز ایکٹر رابرٹ شا ۲۸ اگست ۱۹۷۸ کو اپنی کار میں اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔ راستہ میں ان کے دل میں درد اٹھا ۔ وہ کار کھڑی کرکے باہر سڑک پر نکل آئے اور اچانک گر کر ختم ہو گئے ۔ ان کی عمر51 سال تھی ۔ اسی طرح ہر ایک کا ایک وقت مقرر ہے ۔ کسی پر سوتے ہوئے وہ وقت آجاتا ہے، کوئی راہ چلتے پکڑلیا جاتا ہے اور کوئی بستر پر بیمار ہو کر مرتا ہے ۔ یہ وقت بہر حال ہر ایک پر آنا ہے۔ خواہ وہ ایک صورت میں آئے یا دوسری صورت میں ۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1978 All issues

Printed page