ٹائپ کی چھپائی
الرسالہ، نومبر ۱۹۷۸، صفحہ ۲۰
اسلام کے خلاف جدید شبہات کو ہوا دینے والی کتاب مذہب اور جدید چیلنج “علم جدید کا چیلنج “ مولانا وحیدالدین خاں کی مشہور کتاب ہے۔ ”مذہب اور جدید چیلنج “ اسی کا نظر ثانی کیا ہوا ایڈیشن ہے۔ یہ کتاب پہلی بار ۱۹۷۶ء میں اردو میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے بعد عربی اور ترکی زبانوں میں اس کے درجنوں سے اوپر ایڈیشن شائع ہوئے ۔ تمام عالم اسلام میں اس کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔ ۲۱ فروری ۱۹۸۶ کو مولانا وحید الدین خاں طرابلس میں صدر قذافی سے ملے تو لیبی لیڈر نے فوراً کہا: (لقد قرأت كتابك الاسلام یییتحدیٰٰ ) (میں نے آپ کی کتاب الاسلام تحدی پڑھ لی ہے)۔ الامام الاكبر ڈاکٹر عبد الحليم محمود (جامعہ ازہر قاہرہ) نومبر ۱۹۷۵ میں ہندوستان آئے انھوں نے جامعہ ڈا بھیل سورت میں تقریر کرتے ہوئے علماء سے کہا کہ آپ لوگ الاسلام تحدی کا مطالعہ کیجئے جس میں اسلام کے خلاف جدید شبہات کا کافی و شافی رد موجود ہے۔
قاہرہ کے روزنامہ الاہرام نے اس کتاب کے عربی ایڈیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا : "مصنف کتاب نے اسلام کے مطالعہ کا ایک ایسا علمی انداز اختیار کیا ہے جو بالکل نیا اور انوکھا ہے۔ جدید مادی فکر کے مقابلہ میں دین کو وہ اسی طرزِ استدلال سے ثابت کرتے ہیں جس سے منکرین مذہب اپنے نظریات کو ثابت کرتے ہیں ۔ ۔ اسلام کے ظہور سے لے کر اب تک چودہ سو سالوں میں اسلام پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں۔ اگر تاریخ کو چھانا جائے اور اللہ کی طرف بلانے والی عمدہ کتابوں کو چھلنی سے چھان کر نکالا جائے تو کتاب الاسلام یتجدید بیلاشک وشبہ ان میں سے ایک ہوگی۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مصنفِ کتاب کے عمل کو قبول فرمائے۔ ان کے دل کو نور سے، ان کی عقل کو معرفت سے اور ان کی روح کو رضا سے بھر دے اور ان کے قلم کو ایسی روشنائی عطا کرے جو لکھنے سے کبھی ختم نہ ہو۔ " مکس کر دیں گے قیمت : تیرہ روپے پچاس پیسے مکتبہ الرسالہ جمعیہ بلڈنگ قاسم جان اسٹریٹ دہلی ۶ پر ، یہ بند ہے تلازمہ قائم ہو رہی ہے ۶
‹ Previous page Next page › Contents of November 1978 All issues