Al-Risala · February 1978 · page 35

یزید کی ولی عہدی

الرسالہ، فروری ۱۹۷۸، صفحہ ۳۵

انتخاب کو شوریٰ کے اختیار میں دیا گیا ہے۔ ایک حکمراں کا اپنے بیٹے کو خلیفہ نامزد کرنا اسلام کے مزاج کے خلاف ایک واقعہ ہوگا جو ضرور ردِ عمل پیدا کرے گا۔ اس طرح ان کے حریف بنو ہاشم کو اموی اقتدار کے خلاف اپنی تحریک کو زندہ کرنے کے لئے ایک نظریاتی بنیاد ہاتھ آجائے گی۔ چنانچہ یہی ہوا، امیر معاویہ کے دنیا سے جاتے ہی تمام اسلامی ممالک میں یزید کے خلاف شورش شروع ہوگئی۔ خلیفہ کی حیثیت سے اپنی عمر کا ایک دن بھی اس نے چین سے نہیں گزارا۔ دوسری اہم بات جس کو امیر معاویہ بھول گئے، وہ یہ کہ جس موت کے کنارے کھڑے ہوکر وہ اپنے بیٹے کو وصیت کر رہے ہیں، ان کا بیٹا بھی بہت جلد وہیں پہنچنے والا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ یزید بن معاویہ کو مشکل ساڑھے تین سال حکومت کرنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد وہ مر گیا۔ یزید کے بعد امیر معاویہ کا پوتا معاویہ بن یزید بن معاویہ (۳۴-۳۹ ھ) تخت نشین ہوا۔ مگر وہ صرف تین ماہ میں ختم ہوگیا۔ امیر معاویہ کی وفات کے بعد چار سال سے بھی کم مدت میں خلافت، معاویہ کے بیٹوں اور پوتوں سے نکل کر مروان بن حکم بن ابی العاص بن امیہ (۶۵-۲ ھ) کے گھرانے میں چلی گئی۔ معاویہ اگر انسان کے اس غیر یقینی مستقبل کو دیکھ لیتے تو وہ شاید ایسا اقدام نہ کرتے جس نے مورخ کو یہ لکھنے کا موقع دیا کہ: "معاویہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اسلام میں قیصر و کسریٰ کی سنت کو رواج دیا۔ "

دوسری طرف غیر صالح حکمرانوں کو بے دخل کرنے کا علم بلند کرنے والوں کے لئے بھی اس واقعہ میں بہت بڑی نصیحت ہے ـــــ آدمی اگر صبر کا طریقہ اختیار کرے اور اپنے اصلاحی عمل کو اپنے ممکن دائرہ میں محدود رکھے تو بہت جلد اس کو معلوم ہوگا کہ مالکِ کائنات زیادہ بہتر اور کامیاب طور پر اس واقعہ کو ظہور میں لانے کی تدبیر کر رہا ہے جس کو ہم اپنی بے صبری کی وجہ سے صرف ناکام طور پر وقوع میں لانا چاہتے ہیں۔

یہ مقالہ ایک تقریر پر مبنی ہے جو ۸ جنوری ۱۹۷۰ء کو برہان پور مدھیہ پردیش) میں حلقہ نیرنگ خیال کے زیر اہتمام ایک اجتماع میں کی گئی۔

اعلان

الرسالہ ایک تعمیری جدوجہد بھی ہے اور ایک تاریخ بھی۔ اس کی مجلد فائل فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ فی الحال الرسالہ کے ابتدائی دس شمارے (نمبر ۱ سے لے کر نمبر ۱۰ تک) محدود تعداد میں عمدہ جلد میں مجلد کرائے گئے ہیں۔ جو لوگ مکمل فائل محفوظ رکھنے کا شوق رکھتے ہوں، وہ اس کو قیمتًا حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک جلد (شمارہ نمبر۱- ۱۰) کی قیمت علاوہ محصول ڈاک ۲۵ روپے ہے۔ قیمت بذریعہ آرڈر بھیج کر طلب فرمائیں مینیجر

‹ Previous page Next page › Contents of February 1978 All issues

Printed page