اسلام ، اکیسویں صدی میں
الرسالہ، فروری ۱۹۷۸، صفحہ ۳۸
اسلام ، اکیسویں صدی میں
ساتویں صدی عیسوی میں جب کہ اسلامی فوجیں عرب جزیرہ نما پر چھاگئیں تا کہ محمد کے پیغام کو پھیلائیں۔ نیوزویک (۱۸ فروری 1974) نے اپنے ایک خصوصی مضمون میں لکھا تھا " اس کے بعد عربوں نے اپنی تاریخ میں پہلی بار اس قسم کی کامیابی حاصل کی ہے۔ کسی زمانہ میں اگر تمام سڑکیں روم کو جاتی تھیں تو آج تمام سڑکیں ریاض کو جارہی ہیں، جہاں ہر روز مغربی قوموں کے نمائندے اتر رہے ہیں تاکہ وہ جدید دنیا کے قارون (سٹا فنسل ۱۹۰۶-۱۹۴۵) سے ملاقات کرسکیں" عرب پٹرول کی طاقت کے بارے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے امریکی میگزین نے اپنا جائزہ اس جملہ پر ختم کیا تھا :
THE MOUNTAIN, AT LAST, IS COMING TO MOHAMMED.
اس جملہ کا پس منظر ویہ ہے کہ صلیبی جنگوں میں ناکامی کے بعد جب یورپ کی مسیحی قوموں نے "روحانی کروسیڈ" شروع کی، تو اس کا ایک جز یہ تھا کہ پیغمبر اسلام کو "بناوٹی پیغمبر ثابت کرنے کے لئے فرضی قصے گھڑے جائیں۔ انھیں میں سے ایک جھوٹی کہانی وہ تھی جو اتنی پھیلی کہ مغربی لٹریچر میں ضرب المثل کے طور پر مشہور ہوگئی۔ فرانسس بیکن (۱۵۶۱-۱۶۲۶) نے اپنے ایک مضمون جرات (BOLDNESS) میں لکھا ہے۔ "ایک جری آدمی محمد جیسے معجزے بار بار دکھا سکتا ہے۔ محمد نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ایک پہاڑ کو اپنے پاس بلائیں گے اور وہ ان کے پاس آجائے گا۔ لوگ اس معجزہ کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئے۔ محمد نے پہاڑ کو اپنے پاس آنے کے لئے کہا۔ وہ بار بار پکارتے رہے۔ جب پہاڑ بدستور اپنی جگہ کھڑا رہا تو وہ ذرا بھی نہ شرمائے۔ اب انھوں نے کہا: اگر پہاڑ محمد کے پاس نہیں آیا تو محمد تو پہاڑ کے پاس جاسکتا ہے۔ "
آج کی دنیا میں تیزی سے ایک تبدیلی آرہی ہے۔ اور اگر ہم گہرائی کے ساتھ دیکھ سکیں تو اس تبدیلی کا رخ اسی منزل کی طرف ہے جس کو امریکی میگزین نے لطیفہ کے طور پر ان لفظوں میں ظاہر کیا تھا: "پہاڑ بالآ خرمحمدؐ کی طرف آرہا ہے" حبقرانہ کھڑا کیا جائے :
اسلامی انقلاب کا معاملہ دندانے دار پہیہ (COG WHEEL) کا سا معاملہ ہے۔ خدا موافق حالات پیدا کر کے اپنے پہیہ کو نکالتا ہے تا کہ اس کے بندے اٹھیں اور اپنے پہیہ کو اس کے ساتھ ملا دیں۔ جب انسانوں کی کوئی جماعت اپنے آپ کو اس طرح خدائی اسکیم کے ساتھ شامل کر دے تو وہ چیز ظہور میں آتی ہے جس کو اسلامی انقلاب کہتے ہیں۔ ساتویں صدی عیسوی کا اسلامی انقلاب اسی قسم کا ایک واقعہ تھا۔ عرب کے علاقہ میں اللہ تعالیٰ نے ملکی اور بین اقوامی یہ موافق حالات پیدا کئے۔ اس وقت مہاجرین وانصار نے رسول کا ساتھ دے کر اپنے آپ کو پوری طرح خدائی اسکیم
‹ Previous page Next page › Contents of February 1978 All issues