الرسالہ، مارچ ۱۹۷۸، صفحہ ۲
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۸، صفحہ ۲
فہرست جب مواقع چھن جائیں گے قبولیت دعا میں تاخیر جاحظ اور حریری اصحاب رسول کیسے لوگ تھے قرآن چھوڑی ہوئی کتاب آہ یہ ظالم انسان تھوڑے لوگ بچیں گے دربارِ کار جیل مومن آدمی بدل جاتا ہے مذہب کی حقیقت مذہبی تعلیمات کی سائنسی تصدیق شاعر کا اعتراف انشا پردازی اس کو بچا نہ سکی مسیح کی زبان سے ایک عام نفسیاتی کمزوری اس میں آپ کے لئے سبق ہے ساتھ کر در کام ارتقاء کا افسانہ مابعدالطبیعیات کی طرف لوگ چندہ نہیں دیں گے 36 ڈیگال ازم : لیڈر کی موت ، قوم کی زندگی یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے وقت گزرنے کے بعد یہ پرانی قصے زمانہ کا فرق ایک سفر حدیث میں ہے کہ آدمی کبھی ایک بھوکے اور پیاسے کو نظر انداز کرتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ میں ایک معمولی آدمی کو نظر انداز کر رہا ہوں، حالانکہ وہ رب العالمین کو نظر انداز کر رہا ہوتا ہے۔ اسی طرح آدمی کبھی ایک پیغام کو نظر انداز کرتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ میں ایک معمولی آدمی کی بات کو نظر انداز کر رہا ہوں، حالاں کہ وہ رب العالمین کی بات کو نظر انداز کر رہا ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کی نفسیات دنیا میں یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے کو ہوشیار اور کامیاب سمجھتے ہیں۔ اپنے عمل پر شرمندہ ہونے کے بجائے فاتحانہ انداز سے اس کا ذکر کرتے ہیں۔ مگر جب وہ مرنے کے بعد آخرت کے عالم میں کھڑے کئے جائیں گے تو انھیں دکھائی دے گا کہ ان سے زیادہ نادان اور کوئی نہ تھا۔ ان کو ایسا محسوس ہوگا گویا زمین و آسمان نے ان کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ اس وقت وہ جانیں گے کہ دنیا میں اپنی جس زندگی پر وہ نازاں تھے، خدا کی نظر میں اس کی کوئی قیمت نہ تھی۔ یہ صرف اللہ تعالیٰ کی سنت امتحان تھی جس نے ان کو زمین میں زندگی کا موقع دے رکھا تھا۔ امتحان کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کو اپنا وجود اس سے بھی زیادہ بے حقیقت نظر آئے گا جتنا کہ مکھی اور مچھر ۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1978 All issues