امریکہ نے انقلاب کے دروازہ پر
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۹، صفحہ ۲۵
امریکہ نے انقلاب کے دروازہ پر
"بیسویں صدی کا انقلاب امریکہ میں آئے گا۔ دوسرے ملکوں میں انقلاب آتا ہے یا نہیں، اس کا انحصار اس پر ہے کہ وہ اولاً امریکہ میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔ " (جین فرانکوئس ریویل) اس بات کو میں ایک ترمیم کے ساتھ صحیح سمجھتا ہوں۔ امریکہ موجودہ زمانہ میں کسی صحیح انقلاب کے لئے سب سے بہتر زمین ہے، کیونکہ اپنے سائنسی مزاج کی بنا پر وہ اندر سب سے زیادہ مادہ قبولیت رکھتا ہے۔ وہ نہ صرف وسائل و ذرائع کے اعتبار سے تمام ملکوں میں سب سے آگے ہے، بلکہ وہی سب سے زیادہ ترقی یافتہ سائنسی معاشرہ بھی ہے۔ اس لئے یہ کہنا شاید غلط نہ ہو کہ موجودہ زمانہ میں بڑے پیمانہ پر اسلامی دعوت پھیلانے کے لئے سب سے موزوں جگہ غالباً ریاست ہائے متحدہ امریکہ ہے۔
ایک سو کمروں کا مذہبی مرکز انگلستان میں
مہارشی مہیش یوگی، دوسرے بہت سے ہندو ولیوں کی طرح، مغربی دنیا میں اپنے دھرم کا پرچار کر رہے ہیں۔ انگریزی زبان پر ان کو مکمل قدرت ہے اور بہت مؤثر انداز میں اپنی بات کو سمجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ میں ان کے لاکھوں معتقدین ہیں ۔ ان کے نام پر "مہارشی مہیش یونیورسٹی" قائم ہے۔ اور دوسرے بہت سے کام ہو رہے ہیں۔ اب انھوں نے انگلستان میں اپنے مشن کا ایک مرکز قائم کرنے کے لئے ایک عمارت خریدی ہے جس میں ایک سو کمرے ہیں ۔ موجودہ زمانہ میں ساری دنیا میں مذہب کوئی زندگی مل رہی ہے۔ ہر مذہب کے لوگ دنیا بھر میں اپنے لئے کام کے زبردست مواقع پا رہے ہیں۔ مذہب کے اس جدید احیاء نے مذہب کو موجودہ زمانہ کا سب سے بڑا کارو بار بنا دیا ہے۔
صنعتی تہذیب کا ردعمل ــــــ بے راہ روی
امریکہ کے نوجوان طالب علموں میں ایک طبقہ پیدا ہو گیا ہے جو اپنے کو مخالف رواج (Anti-Establishment) کہتا ہے۔ گندے کپڑے اور الجھے ہوئے بال ان کا نشان ہیں۔ وہ گندے قسم کے گانے گاتے ہیں۔ ان کے حالات کو قریب سے جاننے کے لئے امریکہ کے ایک شخص نے اسی قسم کا روپ اختیار کر لیا۔ اس کا نام ایلوس پریسلی (Elvis Presley) تھا۔ ان کے درمیان کچھ عرصہ رہنے کے بعد اس کو اندازہ ہوا کہ ان کے عادات و اطوار امریکی معاشرہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ اس نے حکومت کے محکمہ سراغ رسانی (FBI) کے ڈائرکٹر ایڈگر ہوور (J.Edger Hoover) سے ملنا چاہا۔ مگر اس کے ظاہری حلیہ کی وجہ سے ڈائرکٹر نے اس سے ملنا پسند نہ کیا۔ یہاں تک کہ اگست ۱۹۷۷ء میں مسٹر پرسلی کا انتقال ہو گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1979 All issues