ایک اقتباس
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۹، صفحہ ۴۴
ایک اقتباس
مسٹر سلطان احمد پاکستان کی سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے روز نامہ سن (کراچی) میں لکھتے ہیں: The PNA has all the disadvantages of being in office for a brief while without real power. They could not refuse to join Gen. Zia in an effort to neutralise the PPP. But the country has come to that tragic point where it is easy to come to office but diffi- cult to stay, easy to promise but impossible to deliver and easy to talk in ideological terms and hold forth grand visions but di- fficult to delineate them precise- ly and implemant them in detail. The Times of India, 11.11.1978 پاکستان قومی اتحاد حقیقی اقتدار کے بغیر مختصر مدت کے لئے وزارت قبول کرنے کے تمام ناموافق پہلوؤں سے دوچار ہے۔ وہ جنرل ضیاء الحق کی پیش کش کو اس لئے رد نہ کر سکے کہ وہ سمجھتے تھے کہ حکومت کے ذریعہ وہ بھٹو پارٹی کو ختم کر دیں گے۔ مگر ملک ایسے درد ناک نقطہ پر پہنچ گیا ہے کہ اب پاکستان میں وزیر بننا آسان ہے مگر برقرار رہنا مشکل ہے۔ وعدہ کرنا آسان ہے مگر اس کو زیر عمل لانا ناممکن ہے۔ نظریاتی اصطلاحوں میں بولنا اور بڑے بڑے خواب دیکھنا آسان ہے مگر ان کا ٹھیک ٹھیک نقشہ بنانا اور پوری طرح ان کی تعمیل کرنا مشکل ہے۔ زندہ لوگ چینی کمیونسٹ پارٹی کے چیرمین اور وزیرِ اعظم، مسٹر ہوا کو فنگ کا چھوٹا لڑکا، ۱۹۷۷ء میں کالج کے داخلہ کے ایک قومی امتحان میں فیل ہوگیا۔ داخلہ کے لئے جتنے نمبر مقرر کئے گئے تھے، وزیرِ اعظم کے لڑکے کا نمبر اس معیار سے کم تھا۔ اس لئے اس کا انتخاب نہ ہوسکا۔ بعد کو وزیرِ اعظم ہوا کے کچھ آدمیوں نے یہ مسئلہ ان کے سامنے رکھا اور چاہا کہ وزیرِ اعظم اس مسئلہ کو دوبارہ زیرِ غور لائیں اور خصوصی اختیارات سے کام لے کر لڑکے کو داخلہ دلوادیں۔ مگر وزیرِ اعظم نے اس معاملہ میں دخل دینے سے صاف انکار کر دیا۔ سانھوں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ اگلے سال تم زیادہ سخت محنت کرو تا کہ تم کو زیادہ نمبر ملیں اور قاعدہ کے مطابق تمھارا داخلہ ہو سکے ۔ (ہندوستان ٹائمس ، ۷ اکتوبر ۱۹۷۷ء) ▬ پیغمبر اسلام از : مولانا وحیدالدین خاں یہ کتاب سیرت سے متعلق مصنف کے مطالعہ کا خلاصہ ہے۔ مضامین کی فہرست حسب ذیل ہے۔
۱- شجرہ نبوت ۔
۲- سیرت نبوی قرآن میں ۔
۳- اثبات رسالت ۔
۴- نبوت محمدی کا ظہور ۔
۵- پیغمبر اسلام : مثالی انسانی کردار ۔ ۶- اسوہ نبوت ۷- مکتوب نبوی بنام منذر بن ساوی ۸- اسلامی تحریک سیرت کی روشنی میں ۹- وما ارسلناک الا رحمتہ للعالمین ۱۰- ختم نبوت: انسانیت پر عظیم احسان ۱۱- کلام نبوت ۱۲- نقشہ عالم اسلام کتاب تقریباً دو سو صفحات پر مشتمل ہوگی۔ ▬
‹ Previous page Next page › Contents of January 1979 All issues