Al-Risala · June 1979 · page 12

وہ جنت کو چھوڑ کر جہنم کو لے رہے ہیں

الرسالہ، جون ۱۹۷۹، صفحہ ۱۲

زیادہ بہتر طور پر آدمی اگر اپنے آپ سے باخبر ہو جائے تو وہ زیادہ بہتر طور پر خدا سے باخبر ہو سکتا ہے آدمی اگر اپنے آپ کو موت کے کنارے کھڑا ہوا پائے تو وہ زیادہ بہتر طور پر زندگی کا مقام حاصل کر سکتا ہے آدمی اگر اصلاح کا آغاز اپنے آپ سے کرے تو وہ زیادہ بہتر طور پر دوسرے کی اصلاح کر سکتا ہے آدمی اگر چھوٹے مقاصد کو اپنا نشانہ بنائے تو وہ زیادہ بہتر طور پر بڑے مقاصد تک پہنچ سکتا ہے آدمی اگر یہ جان لے کہ اس کو چپ رہنا چاہئے تو وہ زیادہ بہتر طور پر بولنے والا بن سکتا ہے۔ آدمی اگر لڑائی کے میدان سے ہٹ جائے تو وہ زیادہ بہتر طور پر اپنی لڑائی کو جیت سکتا ہے آدمی اگر اپنی غلطی کا اعتراف کرلے تو وہ زیادہ بہتر طور پر اپنے آپ کو صحیح ثابت کر سکتا ہے آدمی اگر اپنے جاہل ہونے کا اقرار کر لے تو وہ زیادہ بہتر طور پر اپنے عالم ہونے کا ثبوت دے سکتا ہے آدمی اگر خود اپنے امکانات کو بروئے کار لانے کے لئے سرگرم ہو تو وہ زیادہ بہتر طور پر اس چیز کو پالے جس کو وہ دوسروں سے مانگ کر پانا چاہتا ہے آدمی اگر جہنم کے شعلوں کو دیکھ لے تو وہ زیادہ بہتر طور پر جنت کے باغوں کو دیکھ سکتا ہے

‹ Previous page Next page › Contents of June 1979 All issues

Printed page