Al-Risala · June 1979 · page 18

قانونِ فطرت اور قانونِ شریعت

الرسالہ، جون ۱۹۷۹، صفحہ ۱۸

قانونِ فطرت اور قانونِ شریعت

زندگی کے معاملات کا بننا اور بگڑنا، ایک لفظ میں، ماج السنہ پر منحصر ہے۔ امام احمد بن حنبل نے کہا: عجبْتُ لِقَوْمٍ عَرَفُوا الْإِسْنَادَ وَصِحَّتَهُ يَدَعُونَ مُجھ کو ان لوگوں پر تعجب ہے جو حدیث کو سند اور صحت معلوم کرنے إِلَى رَأْيِ سُفْيَانَ۔ واللہ تعالیٰ يقول: فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ کے بعد سفیان ثوری کی رائے کو اختیار کرتے ہیں۔ حالاں کہ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: پس چاہئے کہ ڈریں وہ لوگ جو خلاف عَذَابٌ أَلِيمٌ (نور ۶۳) کرتے ہیں اس کے امر کے کہ پڑے ان پر کچھ خرابی یا پہنچے ان کو دردناک عذاب۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر جو شریعت نازل فرمائی اور رسول نے جس کی اپنی زندگی میں برت کر اس کا کامل نمونہ پیش فرمایا، اس کو اس آیت میں امر رسول کہا گیا ہے۔ اس امر رسول کو اختیار نہ کرنے میں، انسان کی دنیا و آخرت کا بناڈ ہے اور اس امر رسول سے انحراف میں انسان کی دنیا و آخرت کا بگاڑ۔ یہ امر رسول یا سنت رسول انسانی زندگی کے لئے وہی اہمیت رکھتا ہے جو مادی دنیا کے لئے قانون فطرت۔ ہم ایک باغ کے مالک بننا چاہیں تو ہم قانون فطرت کی پیروی کر کے ہی باغ کے مالک بن سکتے ہیں۔ مثلاً ہم کو یہ کرنا پڑے گا کہ ہم بیج کو زمین میں دفن کریں۔ اگر ہم بیج کو فضا میں اچھالیں یا شاخوں کو زمین میں گاڑیں تو ہم اپنے لئے ایک ہرا بھرا باغ نہیں پا سکتے۔ ہم کو بہر حال یہ کرنا ہوگا کہ ہم بیج کو زمین میں گاڑیں اور فطرت کے مقررہ قانون کے مطابق اس کی پرورش کریں۔ اس کے بعد ہی ہم اپنے لئے ایک ہرا بھرا باغ دیکھ سکتے ہیں۔ ٹھیک یہی معاملہ قانون شریعت کا بھی ہے۔ جس طرح مادی کائنات کے لئے ایک دین اللہ ہے، اسی طرح انسانی زندگی کے لئے بھی ایک دین اللہ (آل عمران ۸۴) ہے۔ اللہ نے جس طرح مادی دنیا کے لئے ایک قانون مقرر کیا ہے، اسی طرح اس نے انسانی دنیا کے لئے بھی ایک قانون (رعد ۲) مقرر کیا ہے۔ جمادات و نباتات کی دنیا کے معاملات ہوں یا انسان کی انفرادی واجتماعی زندگی کے معاملات، دونوں جگہ کوئی حقیقی نتیجہ خدا کے مقررہ راستہ کو اختیار کر کے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

فطرت کے نظام میں تبدیلی صرف مسائل پیدا کرتی ہے امریکہ سے ایک ناول چھپا ہے جس کا نام ہے ” اکیلی خاتون “ Harold Robbins, The Lonely Lady New English Library, London, 1976, pp. 446 اس ناول میں امریکہ کے ترقی یافتہ معاشرہ کی ایک کمزوری کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ وہ یہ کہ عورت کی غیر شادی شدہ زندگی بالآخر ایک ناقابل برداشت تنہائی پر ختم ہوتی ہے۔ کہانی کے مطابق، ایک خوبصورت اور نوجوان امریکی خاتون فلمی دنیا کی چمک دمک (Glamour) سے متاثر ہوتی ہے۔ وہ شادی شدہ زندگی کو چھوڑ کر فلم ایکٹرس بن جاتی ہے ۔ اس کی با کمال نسوانیت

‹ Previous page Next page › Contents of June 1979 All issues

Printed page