Al-Risala · January 1979 · page 33

۔ موجودہ حالات میں ایک شخص کے لئے یہ بہت

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۹، صفحہ ۳۳

ایک بڑا لشکر وہ کام نہیں کرسکتا جو کام بادشاہ کے معتمدین کرسکتے ہیں، اس لئے مجدد صاحب کی دانش مندی نے لشکر کی فراہمی میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ وزرا ئے سلطنت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ــــــــ مجدد صاحب کے مکتوبات جو وزراء کے نام ہیں انھیں دیکھ کر ہر ایک اندازہ لگا سکتا ہے، کہ کس دل سوزی حکمت عملی اور اپنائیت کے ساتھ مجدد صاحب نے مختلف عمائدین سلطنت کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور انھیں جہانگیر کا ذہن بدلنے کے لئے آمادہ کیا ــــــــ ایک موقع مجدد صاحب کی تحریک کے لئے انتہائی آزمائش کا آگیا تھا اور واقعہ یہ ہے کہ اگر مجدد صاحب کی دانش مندی اور دور اندیشی اس موقع پر خطا کر جاتی تو مجدد صاحب اپنے مشن میں یقیناً فیل ہو چکے ہوتے ـــــ یہ نازک وقت وہ تھا جب اصول پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے مجدد صاحب نے جہانگیر کو سجدہ تعظیمی نہیں کیا تھا اور اس لئے آپ کو جیل بھیج دیا۔ ایسے موقع پر ہمارا آج کا داعی آسانی سے اپنے مریدوں کو ہڑتالوں اور احتجاجات کی راہ پر ڈال دیتا اور نتیجہ سخت ٹکراؤ کی نوبت آتی اور دعوتی کام کا وہی حشر ہوتا جو آج ہمیں پاکستان کے داعیوں کی جدلی دعوت کا نظر آ رہا ہے ـــ ایسا نہ کرتے ہوئے مجدد صاحب نے صبر وسکون کے ساتھ جیل کی زندگی گزاری اور اپنے مریدین کے جذبات کو قابو میں رکھا، اور اسی کے ساتھ وزرائے سلطنت سے مسلسل رابطہ قائم رکھتے ہوئے اپنے دعوتی کام سے یک لمحہ غافل نہیں ہوئے ـــــــــ مجدد صاحب کی اس خاموش حکیمانہ اور ہر قسم کی نعرہ بازی سے ہٹی ہوئی مثبت کوششوں کے جو اثرات مرتب ہوئے وہ ہم جانتے ہیں ـــــــ آج بھی یہ سب کچھ ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ہم غوغائی سیاست کی حاشنیوں کو ترک کرنے کا اپنے اندر حوصلہ پیدا کر لیں ۔

تجدید دین از مولانأ وحیدالدین خاں تاریخ کا سبق از مولانأ وحیدالدین خاں مکتبہ الرسالہ جمعۃ مارکیٹ، نئی دلی صفحات ۴۸ قیمت دو روپے صفحات ۴۸ قیمت دو روپے چاند اسٹیٹ دہلی-۱۱۰۰۰۶ مكتبہ الرسالۃ بعمیہ بلدنگ قاسم جان اسٹریٹ دہلی دہلی-۱۱۰۰۰۶

‹ Previous page Next page › Contents of January 1979 All issues

Printed page