نئے امکانات
الرسالہ، جولائی ۱۹۷۹، صفحہ ۴۴
علمی تصدیقات فراہم کی ہیں وہ اپنا کام کرنا شروع کریں گی۔ ایک نسل بھی نہیں گزرے گی کہ وہ وقت سامنے آجائے گا جس کی پیشین گوئی حدیث میں ان الفاظ میں کی گئی ہے ـــــــــ "کوئی خیمہ یا مکان ایسا نہیں بچے گا جس میں اسلام داخل نہ ہو گیا ہو۔ "
نئے امکانات
موجودہ زمانہ میں اسلام کی دعوت واشاعت کے جو امکانات پیدا ہوئے ہیں، ان میں سے چند یہ ہیں: ۱۔ یہ دریافت کہ ساری کائنات کا مادہ ایک ہے اور وہ ایک قانون کے تحت چل رہی ہے، اس سے توحید کا عقیدہ آج کے انسان کے لئے ہمیشہ سے زیادہ قابل فہم بن گیا ہے۔
۲۔ بہت سی دریانتیں ہیں جنھوں نے آخرت کو قابل فہم بنا دیا ہے مثلاً ٹیلی وزن کے ذریعہ اس بات کا قابل فہم ہو جانا کہ موجودہ دنیا کے اندر ایک اور دنیا موجود ہو سکتی ہے اگر چہ وہ ظاہری آنکھوں سے دکھائی نہ دیتی ہو۔ ۳۔ یہ دریافت کہ انسان اپنی محدود قوتوں کی درجہ سے صرف جزئی علم تک پہنچ سکتا ہے، اس سے وحی واہام کی اہمیت ثابت ہو جاتی ہے۔
۴۔ موجودہ زمانہ میں مذاہب کے تقابلی مطالعہ نے ثابت کیا ہے کہ تمام مذاہب میں اسلام ہی واحد مذہب ہے جس کو تاریخ کی اعتباریت حاصل ہے۔
۵۔ سیاسی ادارہ کو مذہبی عقیدہ سے جدا کرنے کا کام جو اسلام کے ابتدائی زمانہ میں شروع ہوا تھا، اس کو مغرب کے فکری انقلاب نے تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔ آج توحید کی دعوت کو ان غیر ضروری مشکلات سے آزاد رہ کر انجام دیا جا سکتا ہے جو قدیم زمانہ کی مشرکانہ بادشاہت کی وجہ سے پیش آتی تھیں ۔
۶۔ جدید جمہوری انقلاب نے ساری دنیا میں آزادی اظہار خیال کو انسان کا فطری حق ثابت کیا ہے۔ اس نے تاریخ میں پہلی بار یہ امکان پیدا کیا ہے کہ توحید کی دعوت کو سیاسی ٹکراؤ کے بغیر جاری کیا جا سکے ۔ ۷۔ پریس کی ایجاد، مواصلاتی ذرائع کی ترقی اور ابلاغ عامہ کے جدید طریقوں کا ظہور میں آنا۔ ان چیزوں نے اس بات کو ممکن بنا دیا ہے کہ جدید ذرائع کو استعمال کر کے بے حد وسیع پیمانہ پر اسلام کی اشاعت کی جا سکے۔ ۸۔ جدید اقتصادی صورتوں نے مسلمانوں کو ہر خطہ زمین پر پہنچا دیا ہے۔ ان مسلمانوں کو منظم کر کے اسلام کی دعوت کو یک وقت عالمی سطح پر شروع کیا جا سکتا ہے جو اس سے پہلے کبھی ممکن نہ ہوتا تھا۔ ۹۔ موجودہ زمانہ میں بے شمار نئی تحقیقات سامنے آئی ہیں جو اسلام کی مؤید ہیں۔ ان کو استعمال کر کے اسلامی علم ۔ کلام کو خالص حقائق کی بنیاد پر مرتب کیا جا سکتا ہے جو قدیم قیاسی علم کلام کے مقابلہ میں بے شمار گنا زیادہ طاقت در ہوگا۔ ۱۰۔ صحیح فلسفہ اور بہتر زندگی پانے کی بے شمار کوششوں کے بعد آج کا انسان مایوسی کے مقام پر کھڑا ہوا ہے۔ اس صورت حال نے اس بات کا امکان پیدا کر دیا ہے کہ اسلام کو نئے صحیح تر نظریہ کی حیثیت سے سامنے لایا جائے اور آج کا انسان اس کو اپنے دل کی آواز بنا کر قبول کرے۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1979 All issues